Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تاج حیدر اپنی قائد محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو تلاش کرنے اور ان کو سزا دلانے کے لئے اپنی قیادت سے سوال کریں ، غازی صلاح الدین


تاج حیدر اپنی قائد محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو تلاش کرنے اور ان کو سزا دلانے کے لئے اپنی قیادت سے سوال کریں ، غازی صلاح الدین
 Posted on: 1/16/2015
تاج حیدر اپنی قائد محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو تلاش کرنے اور ان کو سزا دلانے کے لئے اپنی قیادت سے سوال کریں ، غازی صلاح الدین 
30سالوں سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، سندھ کے غریب عوام اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، رکن رابطہ کمیٹی 
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ’’سندھ فیسٹیول ‘‘کے نام پر سندھ کے غریب عوام کا اربوں روپے ناچ گانے پر لگادیا ، 
تاج حیدر دوسروں پر الزام تراشی کرنے کے بجائے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی بہتر کرنے کی کوشش کریں،غازی صلاح الدین 
تاج حیدر کا بیان \"کھسیانی بلی کھمبا نوچے \"کے مترادف ہے وہ سندھ حکومت کی ناکامی
چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، غازی صلاح الدین 
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین کا پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے بیان پر تبصرہ 
کراچی۔۔۔۔۔16جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین نے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری و سینیٹر تاج حیدر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاج حیدر کا بیان \"کھسیانی بلی کھمبا نوچے \"کے مترادف ہے او ر وہ اس طرح کے بیانات دے کر سندھ حکومت کی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کہ 30سالوں سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود آج سندھ کے غریب عوام فاقہ کشی اور اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی وفاق اور سندھ میں حکومت ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی آج تک محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ لہٰذا تاج حیدر صاحب کو ایم کیو ایم کے غم میں دبلا ہونے کے بجائے اپنی شہید قائد محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو تلاش کرنے اور ان کو سزا دلانے کے لئے اپنی قیادت سے سوال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو سندھ حکومت نہ صرف ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کو دہشت گردوں سے تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے دوسری جانب حکومت سندھ کی ایما پران کو بلا جواز گرفتار کرکے ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے اس پر پیپلز پارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کے شہید کارکنا ن کا مذاق اڑانا ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم غریب متوسط طبقے کی جماعت ہے جو اپنے قیام سے ہی ملک بالخصوض سندھ پر قابض وڈیروں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے اور اس کی پاداش میں ایم کیو ایم پر کئی مرتبہ شب خون مارا گیا اور اب تک مختلف حیلے بہانوں سے ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کی شہادتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے تھرپارکر میں خوراک کی کمی کے باعث سیکڑوں بچے اور، خواتین ہلاک ہوچکے ہیں لیکن سندھ کے وزیراعلیٰ اور وزارء نے تھرپارکر میں نمائشی کابینہ کا اجلاس کیا مگر تھرپارکر میں قحط سالی کے حوالے سے کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی خود وزیراعلیٰ کے شہر خیرپور میں جرائم کی شرح میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام طیارہ ہائی جیک کے واقع کو بھی ابھی تک نہیں بھولے ہیں لہٰذا اس حوالے سے تاج حیدر اپنی یاداشت پر ز را زور دیں۔رکن رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ’’سندھ فیسٹیول ‘‘کے نام پر سندھ کے غریب عوام کا اربوں روپیا ناچ گانے پر لگادیا ۔ انہوں نے کہا کہ تاج حیدر دوسروں پر الزام تراشی کرنے کے بجائے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی بہتر کرنے کی کوشش کریں اورسندھ میں امن و امان ، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

12/9/2016 10:57:16 PM