Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے علاقے لانڈھی اولڈ مظفر آباد کالونی میں بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


کراچی کے علاقے لانڈھی اولڈ مظفر آباد کالونی میں بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 3/15/2013
کراچی کے علاقے لانڈھی اولڈ مظفر آباد کالونی میں بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت 
بم دھماکے کرنے والے سفاک دہشت گرد اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں
دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوارلواحقین سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت
 کراچی کے علاقے لانڈھی اولڈ مظفرآؓباد کالونی میں بم دھماکہ کا فی الفورنوٹس لیاجائے
شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹھوس و مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائے 
صدر، وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر سندھ اور وزیرعلی سندھ سے مطالبہ 
لندن۔۔۔۔15مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی علاقے لانڈھی اولڈ مظفر آباد کالونی میں بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق وزخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردعناصرملک کوغیرمستحکم کرنے کے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کے معصوم شہریوں اوراہم شخصیات کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں تاکہ ملک کوغیرمستحکم کیا جاسکے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بم دھماکے کرنے والے سفاک دہشت گرد اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔جناب الطاف حسین نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افرادتمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی۔جناب الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں اولڈ مظفرآؓباد کالونی میں بم دھماکہ کافی الفورنوٹس لیاجائے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹھوس و مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائے ۔

4/27/2024 10:49:52 PM