Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بنوں میں صدر تھانہ کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


بنوں میں صدر تھانہ کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 3/12/2013
بنوں میں صدر تھانہ کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کے شہید و زخمی ہونے پر الطاف حسین کا دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار 
لندن۔۔۔12، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بنوں میں صدر تھانہ کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکے کے نتیجے میں2 پولیس اہلکاروں کے شہید اور متعدد پولیس اہلکاروں اوردیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی میں انہوں نے کہاکہ بنوں بم دھماکہ بزدلانہ کارروائی اور ملک میں جاری بدترین دہشت گردی کا تسلسل ہے اور اس کھلی دہشت گردی کا مقصد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں تاہم دہشت گردی کے خلاف آج بھی ان کے حوصلے بلند ہیں اور اپنے درمیان انتہاء پسندی اور شدت پسندی کو برداشت کرنے کیلئے ہرگز تیار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بم دھماکوں کے متاثرہ خاندان کے زخم ابھی بھر بھی نہیں پاتے کہ درندہ صفت دہشت گرد ملک کے کسی اور علاقے میں پھر وحشیانہ کارروائی کرکے خون کی ہولی کھیلنے کا عمل کرتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سفاک دہشت گرد کھلے ملک دشمن ہیں ۔انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ بنوں میں صدر تھانہ کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ اور اس کے نتیجے میں متعد د پولیس اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لاکر دہشت گردی کے عفریت سے ملک و قوم کو جلد از جلد نجات دلائی جائے ۔

5/3/2024 6:49:31 AM