Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی خرم آباد بم دھماکے میں ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 86کے کارکن شمشیر خان، ان کے صاحبزادے عالیان کی شہادت ،کارکنوں سمیت دیگر ہمدردوں کے زخمی ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس ، سوگوارن سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار

 Posted on: 3/11/2013

جناب الطاف حسین کی شہداء کے بلند درجات اور زخمی کارکن جمیل اور ہمدردوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا 
لندن۔۔۔11، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں ہونے والے بم دھماکے میں ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 86کے کارکن شمشیر خان ولد شمشاد خان ، ان کے 14سالہ صاحبزادے عالیان کے شہہادت ، کارکنوں سمیت متعدد ہمدردوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اوررنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے شمیر خان شہید اور عالیان شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بم دھماکے میں ملوث سفاک دہشت گرد اللہ تعالیٰ کے عذاب سے محفوظ نہیں رہ سکتے اور ایک دن ضرور اپنے عبرتناک انجام کو پہنچیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شمشیر خان شہید ، ان کے بیٹے عالیان شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ، سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ایم کیو ایم کے زخمی کارکنوں اور ہمدردوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا کرے ۔ (آمین)

12/3/2016 8:01:10 PM