Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے وائی ایم سی سیکنڈری اسکول پر قبضہ کا نوٹس لے لیا


ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے وائی ایم سی سیکنڈری اسکول پر قبضہ کا نوٹس لے لیا
 Posted on: 1/15/2015
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے وائی ایم سی سیکنڈری اسکول پر قبضہ کا نوٹس لے لیا
وائی ایم سی سیکنڈری اسکول سے لینڈ مافیا کا قبضہ واگزار کرایا جائے، الطاف حسین
شہر کے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی ساز میں ملوث عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ، الطاف حسین
قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت ترین کارروائی کی جائے، الطاف حسین
لندن۔۔۔15، جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں وائی ایم سی سیکنڈری اسکول پر لینڈ مافیا کے قبضہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وائی ایم سی سیکنڈری اسکول سے لینڈ مافیا کا قبضہ واگزار کرایا جائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ لینڈ مافیا کی جانب کراچی کے سرکاری اسکولوں پر قبضہ شہر کے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی گھناؤنی سازش ہے اور جوعناصر اس گھناؤنے عمل میں ملوث ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آصف بوائز اسکول اور اخترگرلز اسکول شاہ فیصل کالونی کے بعد وائی ایم سی سیکنڈری اسکول پر لینڈ مافیا کے قبضے اور کلاس روم کوگودام میں تبدیل کرنے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔جناب الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے مطالبہ کیا کہ وائی ایم سی سیکنڈری اسکول پر قبضہ کا فوری نوٹس لیا جائے ، لینڈمافیا سے قبضہ فی الفور واگزارکرایا جائے اور قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت ترین کارروائی کی جائے ۔

12/5/2016 2:42:24 PM