Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور میں شہداء کے لواحقین پر تشدد کا نوٹس لیا جائے، الطاف حسین


پشاور میں شہداء کے لواحقین پر تشدد کا نوٹس لیا جائے، الطاف حسین
 Posted on: 1/14/2015
پشاور میں شہداء کے لواحقین پر تشدد کا نوٹس لیا جائے، الطاف حسین
شہداء کے لواحقین پر تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ،غم و غصہ کی حالت میں شہداء کے لواحقین تعزیت کرنے والوں سے سخت سوالات اور احتجاج کرتے ہیں ، الطاف حسین 
مجھے یقین ہے معصوم شہید بچوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا ، الطاف حسین
آرمی پبلک اسکول میں عمران خان کے دورے کے موقع پر شہداء کے لواحقین پر لاٹھی چارج اور بدترین تشدد پر الطاف حسین کا اظہار مذمت 
لندن:14؍ جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ خیبرپختونخواہ کی حکومت کی جانب سے آرمی پبلک اسکول پشاور میں جمع ہونے والے شہداء کے لواحقین پر لاٹھی چارج اور بدترین تشدد کئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ معصوم شہید بچوں کے لواحقین تقریباً ایک ماہ گزر جانے کے باوجود شدت غم سے نڈھال ہیں اور اپنے پیاروں کو یاد کرکے ہر وقت آنسو بہاتے رہتے ہیں ، ایسی افسردہ حالت میں شہداء کے لواحقین تعزیت کے لئے آنے والے سیاسی رہنماؤں سے عموماً غم و غصہ میں سخت سوالات اور احتجاج بھی کرتے ہیں اور آج جب عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ آرمی پبلک اسکول پشاور کا تعزیتی دورہ کیا تو وہاں موجود شہداء کے لواحقین اور اسکول کے بچوں نے اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا جسکے جواب میں وہاں موجود خیبرپختونخواکی پولیس اور تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں نے شہداء کے لواحقین کو نہ صرف زدوکوب کیا بلکہ انہیں مغلظات بھی بکیں ۔ جناب الطا ف حسین نے آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے غمزدہ لواحقین سے پرزور اپیل کی کہ آپ صبر کریں ، پوری قوم انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ہے ماسوائے ان جماعتوں اور لیڈروں کے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں جنہیں اب قوم کا بچہ بچہ پہچان چکا ہے ۔ لہٰذا شہداء کے لواحقین سے میری دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ صبر کریں اور اللہ تعالیٰ کے انصاف پر یقین رکھیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ معصوم شہید بچوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا ، پاکستان سے مفاد پرست، بے ایمان اور دھوکہ باز عناصر کا خاتمہ ہوگا ،بہادر نیک اور ایماندار لوگوں کی حکومت قائم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ 16؍ دسمبر 2014ء کو آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ کرنے والے سفاک دہشت گرد اور ان کے سرپرست و ہمدرد عناصر انشاء اللہ ، اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے آخر میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ آج کے افسوسناک واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور شہداء کے لواحقین پر تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔
English Viewers
ویڈیو

4/19/2024 4:51:30 PM