Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل کراچی تاجر اتحاد کے اعلیٰ سطحی وفد چئرمین عتیق میر کی سربراہی میں انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور، و رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نصرت سے ملاقات


آل کراچی تاجر اتحاد کے اعلیٰ سطحی وفد چئرمین عتیق میر کی سربراہی میں انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور، و رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نصرت سے ملاقات
 Posted on: 1/11/2015
آل کراچی تاجر اتحاد کے اعلیٰ سطحی وفد چےئرمین عتیق میر کی سربراہی میں انچارجرابطہ کمیٹی قمر منصور، و رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نصرت سے ملاقات
گزشتہ روز ماورائے عدالت قتل ہونے والے کارکن فراز عالم و دیگر کارکنان کی شہادتوں پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار 
جناب الطاف حسین کی جانب سے بروز پیر 12جنوری کو ہڑتال کی کال واپس لینے کے فیصلے کو سراہتے ہیں اور انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ،عتیق میر
رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے یوم سوگ کی بھر پور حمایت کرنے پرقائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے آل کراچی تاجر اتحاد کا شکریہ ادا کیا
کراچی۔۔۔11جنوری2015ء
ممبر سپریم کونسل آف آل کراچی تاجر اتحا کے وفد نے چیئرمین عتیق میر کی سربراہی میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور ورکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نصرت سے ملاقات کی اور گزشتہ روز ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکن فراز عالم و دیگر کارکنان کی شہادتوں پر دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کیا ۔آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد نے رابطہ کمیٹی سے تفصیلی ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے بروز پیر 12جنوری کو ہڑتال کی کال واپس لینے کے فیصلے کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وائس چےئرمین آل کراچی تاجر اتحاد رانا اکرم ،صدر لیاقت آباد تاجر اتحاد انصار بیگ قادری،جنرل سیکریٹری طارق ممتاز،چےئر مین آرام باغ تاجرا تحاد محمد آصف،ممبر سپریم کونسل ،سمیع اللہ،چےئر مین اولڈ سٹی تاجر اتحادسید محمد عالم،حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن سید محمد سعید،ایف پی سی سی آئی (سٹی گورنمنٹ )مریم چوہدری،اللہ والا کلاتھ مارکیٹ محمد رفیع،محمد زبیر علی خان،سید شرافت علی،دلشاد،عبد الحئی ،شاکر فینسی،عارف میمن اطہر علی ایڈوکیٹ بھی ان کے ہمراہ موجو دتھے۔انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور نے آل کراچی تاجر اتحاد کی جانب سے ایم کیوایم کے یوم سوگ کی بھر پور حمایت کرنے پرقائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے انکا شکریہ ادا کیا ۔ملاقات کے دوران گزشتہ روز ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے ایم کیو ایم کے کارکن فراز عالم و دیگر شہید کارکنان کی مغفرت، ایصال ثواب، بلند درجات اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور مکمل صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی 

12/9/2016 9:21:26 AM