Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل اورٹارگٹ کلنگ میں شہیدہونیو الے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان کراچی کے مختلف قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا،سوئم پیرکوہونگے


پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل اورٹارگٹ کلنگ میں شہیدہونیو الے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان کراچی کے مختلف قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا،سوئم پیرکوہونگے
 Posted on: 1/11/2015
پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل اورٹارگٹ کلنگ میں شہیدہونیو الے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان کراچی کے مختلف قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا،سوئم پیرکوہونگے
سید فرازعالم شہید، محمد ریحان شہید، عبدالرؤف محمود شہید اورہمدردڈاکٹرعلی اکبر شہیدکی اجتماعی نمازِجنازہ جناح گراؤنڈاور سید نعیم جعفری شہید،سیدجعفرعباس شہیداور ڈاکٹریاور حسین شہیدکی نمازجنازہ رضویہ امام بارگاہ ناظم آباد میں اداکی گئیں
جناح گراؤنڈمیں سیدفرازعالم شہید، محمد ریحان شہید، عبدالرؤف محمود شہید،نعیم جعفری اورہمدردڈاکٹرعلی اکبرشہیدکی اجتماعی نمازِ جنازہ مولانا سینیٹر تنویرالحق تھانوی نے ادا کرائی اورشہداء کی مغفرت ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور قائدتحریک الطاف حسین سمیت تمام لواحقین کے صبرجمیل کے لئے خصوصی دعاکرائی 
نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی و صوبائی اسمبلی، ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزکے عہدیداران،کارکنان،مختلف مکاتب فکرو شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہمدرد عوام اورشہداء کے لواحقین اوردیگرعزیزواقارب نے شرکت
جناح گراؤنڈمیں انتہائی رقت آمیزمناظر،شہرمیں مکمل سوگ کاعالم چھایہ رہااورہرآنکھ شدت غم سے اشکبارنظرآئی 
شہداء کے لواحقین ، عزیزواقارب ،دوست احباب اورایم کیوایم کے کارکنان اپنے پیاروں کویاد کر کے زورو قطار روتے رہے
شہداء کے جسد خاکی نمازجنازہ کی ادائیگی کے لئے جیسے ہی جناح گراؤنڈلائے گئے کہرام مچ گیا
شہداء کے لواحقین اپنے پیاروں کے جنازوں سے لپٹ گئے جنہیں موقع پرموجود ایم کیو ایم کے ذمہ داران نے دلاسہ دیااور صبر کی تلقین کی
اجتماعی نمازجنازہ کے بعد شہداء کوخدمت خلق فاؤنڈیشن کی میت بسوں میں بڑے جلوس کے ہمراہ ان کی آخری آرام گاہوں کی جانب لیجایاگیا
توفضاء کلمہ طیبہ اوردوردِپاک کی صداؤں سے گونج اٹھی
خون رنگ لائے گاانقلاب آئے گا، فراز تیرے خون سے انقلاب آئے گا،ریحان تیرے خون سے انقلاب آئے گا،
نہیں چلے گی نہیں چلے گی۔۔۔لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی،ظالموں جواب دو۔۔۔خون کاحساب دو کارکنان کے فلک شگاف نعرے
سیدفرازعالم شہیدکومعصوم قبرستان ملیر کھوکھراپار،محمدریحان شہیداورعبدالرؤف محمودشہیدکوشہداء قبرستان عزیزآباد ، ڈاکٹر علی اکبر شہیدکو پاپوشنگرقبرستان ناظم آباد
جبکہ سیدنعیم جعفری شہیدکووادی سلام سرجانی ٹاؤن،سیدجعفرعباس شہید اورڈاکٹریاورحسین شہید کوسپرہائی وے وادی حسین میں سپردخاک کیاگیا
کراچی:۔۔۔11،جنوری 2015ء 
10جنوری 2015ء بروزہفتہ کھوکھراپارتھانے میں دوران حراست پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ تشددسے ماورائے عدالت قتل کئے گئے متحدہ قومی موومنٹ ملیرسیکٹرکے کارکن سید فراز عالم شہیدسمیت مواچھ گوٹھ بلدیہ ٹاؤن سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیے گئے ایم کیوایم کے تین کارکنان محمدریحان شہید،سیدنعیم جعفری شہید،سیدجعفرعباس شہید،ٹارگٹ کلنگ میں شہیدہونیو الے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاسیکٹرکے کارکن عبدالرؤف محمودشہید،ہمدردوں ڈاکٹرعلی اکبرشہیداورڈاکٹریاورحسین شہیدکوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان بعدنمازظہرکراچی کے مختلف قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل سید فرازعالم شہید، محمد ریحان شہید، عبدالرؤف محمود شہید اورہمدردڈاکٹرعلی اکبر شہیدکی اجتماعی نمازِجنازہ جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں اداکی گئی جبکہ ایم کیوایم کے ہمدرد سید نعیم جعفری شہید،سیدجعفرعباس شہیداور ڈاکٹریاور حسین شہیدکی نمازجنازہ رضویہ امام بارگاہ ناظم آباد میں ادا کی گئیں۔ سیدفرازعالم شہید، محمد ریحان شہید، عبدالرؤف محمود شہیداورہمدردڈاکٹرعلی اکبرشہیدکی نمازِ جنازہ معروف عالم دین مولانا سینیٹرتنویرالحق تھانوی ادا پڑھائی اورشہداء کی مغفرت ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور قائدتحریک الطاف حسین سمیت شہداء کے تمام لواحقین کے صبرجمیل کے لئے دعاکرائی۔ نمازِجنازہ میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمرمنصور،غازی صلاح الدین،عامر خان،ڈاکٹر نصرت شوکت،سیدحیدرعباس رضوی،عارف خان ایڈووکیٹ، گلفراز خان خٹک،اسلم آفریدی، کہف الوریٰ،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی و صوبائی اسمبلی، ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان،سیکٹرز،یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان،مختلف مکاتب فکرو شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہمدرد عوام اورشہداء کے لواحقین ودیگرعزیزواقارب نے شرکت کی۔اس موقع پر انتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میں آئے،شہرمیں مکمل سوگ کاعالم چھایہ رہااورہرآنکھ شدت غم سے اشکبارنظرآئی جبکہ شہداء کے لواحقین ، عزیزواقارب ،دوست احباب اورایم کیوایم کے کارکنان اپنے پیاروں کویاد کر کے زورو قطار روتے رہے تھے ۔اس سے قبل جیسے ہی شہداء کے جسد خاکی نمازجنازہ کی ادائیگی کے لئے جناح گراؤنڈلائے گئے کہرام مچ گیا،شہداء کے لواحقین جنازوں سے لپٹ گئے جنہیں موقع پرموجود ایم کیو ایم کے ذمہ داران نے دلاسہ دیااور صبر کی تلقین کی۔بعدازاں شہداء کی اجتماعی نمازجنازہ اداکی گئی جس میں لاکھوں افرادنے شرکت کی اورشہداء کے لواحقین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے صبرجمیل کے دعائیں کیں۔اجتماعی نمازجنازہ کے بعدتمام شہداء کوخدمت خلق فاؤنڈیشن کی میت بسوں میں بڑے جلوس کے ہمراہ ان کی آخری آرام گاہوں کی جانب لیجایاگیااس موقع پرفضاء کلمہ طیبہ اوردوردپاک کی صداؤں سے گونج اٹھی جبکہ بعض کارکنان خون رنگ لائے گاانقلاب آئے گا، فراز تیرے خون سے انقلاب آئے گا،ریحان تیرے خون سے انقلاب آئے گا،رؤف تیرے خون سے انقلاب آئیگا،نعیم تیرے خون سے انقلاب آئیگا،شہداء تمہارے خون سے انقلاب آئیگا،نہیں چلے گی نہیں چلے گی۔۔۔لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی،ظالموں جواب دو۔۔۔خون کاحساب دو کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ بعدازاں سیدفرازعالم شہیدکومعصوم قبرستان ملیر کھوکھراپار،محمدریحان شہیداورعبدالرؤف محمودشہیدکوشہداء قبرستان عزیزآباد اور ڈاکٹر علی اکبر شہیدکوپاپوشنگرقبرستان ناظم آبادمیں سپردخاک کردیاگیااورتمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا۔اسی طرح لائنزایریاسیکٹریونٹ54کے ہمدرد سیدنعیم جعفری شہیدکووادی سلام سرجانی ٹاؤن،یونٹ185ناظم آبادگلبہارسیکٹرکے ہمدردسیدجعفرعباس شہید اوریونٹ180ناظم آبادگلبہارسیکٹرکے ہمدردڈاکٹریاورحسین شہید کو سپرہائی وے وادی حسین میں سپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل تینوں شہداء کی نمازجنازہ رضوی امام بارگاہ ناظم آبادمیں اداکی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ،گلفرازخان خٹک،حق پرست عوامی نمائندوں،ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات ،ایم کیوایم ناظم آبادگلبہار،لائنزایریا سیکٹرودیگر سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان ،ہمدددعوام اورشہداء کے سوگوارلواحقین ودیگرعزیزواقارب سمیت مختلف مکاتب فکروشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی اورشہداء کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیا۔دریں اثناء ایم کیوایم ملیرسیکٹرکے کارکن سیدفرازعالم شہیدکی فاتحہ سوئم کل بروزپیربعدنمازظہرقادریہ مسجد ملیر میں منعقد ہوگی جبکہ ایم کیوایم لائنزایریاسیکٹریونٹ54کے کمیٹی رکن محمدریحان شہیدکی فاتحہ سوئم 12،جنوری بروزپیربعدنمازظہرمسجدبلال لائنزایریامیں منعقدہوگاجبکہ فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ151کے کارکن عبدالرؤف محمودشہیدکی فاتحہ سوئم بروزپیربعدنمازظہرشاداب مسجدفیڈرل بی ایریامیں ہوگاجس میں شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائیگی۔علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ شہداء کے سوئم میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔

12/8/2016 8:11:18 AM