Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فرازعالم کی شہادت پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ہوئی ہے ، یہ کھلا ماورائے عدالت قتل ہے۔الطاف حسین


فرازعالم کی شہادت پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ہوئی ہے ، یہ کھلا ماورائے عدالت قتل ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 1/10/2015
فرازعالم کی شہادت پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ہوئی ہے ، یہ کھلا ماورائے عدالت قتل ہے۔الطاف حسین
کراچی آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کوریاستی تشددکانشانہ بنایا جارہا ہے، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوچن چن کرگرفتارکر کے ان کا ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے
گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کرنے کے بجائے غائب کردینااورتشددکے بعد قتل کر دیناسراسرظلم ہے ، ایم کیوایم اس ظلم پر خاموش نہیں رہے گی
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو حراست میں تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کرنے والے پولیس اورسرکاری ایجنسیوں کے اہلکار اللہ تعالیٰ کے عذاب کودعوت نہ دیں
فرازعالم کو ماورائے عدالت قتل کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیاجائے، قائد تحریک الطاف حسین کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی سے مطالبہ
لندن۔۔۔8،جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں پولیس کی حراست کے دوران تشددکے نتیجے میں ایم کیوایم ملیرسیکٹرکے کارکن فرازعالم کے سفاکانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں ایک طرف تو طالبان، لشکرجھنگوی اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردایم کیوایم کے کارکنوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اورانہیں چن چن کرشہیدکررہے ہیں جبکہ دوسری جانب پولیس ،رینجرز اور پولیس کی دیگرایجنسیاں ایم کیوایم کے شہیدکارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے کارکنوں کوہی پکڑ پکڑ کر غائب کررہی ہیں اور انہیں ماورائے عدالت قتل کررہی ہیں۔آج بھی کراچی میں ایم کیوایم کے کارکن فرازعالم کوپولیس کی حراست کے دوران وحشیانہ تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔ فرازعالم کو 28دسمبر کو کھوکھراپارسے پولیس نے گرفتارکیاتھا۔یہ پولیس کی حراست میں تھے۔دوران حراست فرازعالم کووحشیانہ تشددکانشانہ بنایا گیا ۔ان کے اہل خانہ سے تشددکم کرنے کیلئے بھاری رقم مانگی گئی۔آج فرازعالم کے اہل خانہ کو ان کی موت کی خبردی گئی اور اس کھلے قتل کو دل کے دورے کانتیجہ قراردیاگیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ فرازعالم کی شہادت دل کے دورے سے نہیں بلکہ پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ہوئی ہے ، یہ کھلا ماورائے عدالت قتل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کو گرفتار کرکے ماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کسی بھی کارکن کے خلاف اگرکوئی بھی مقدمہ 
ہو یاوہ کسی مقدمہ میں مطلوب ہوتوقانون کے تحت اسے عدالت میں پیش کیاجائے لیکن گرفتارکرکے غائب کردینا، اسے سرکاری حراست کے دوران انسانیت سوزتشددکرکے قتل کردینایاگرفتاری کے بعد سفاکانہ قتل کرکے لاش کوویرانوں میں پھینک دیناسراسرظلم ہے اور ایم کیوایم اس ظلم پر خاموش نہیں رہے گی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کوریاستی تشدد کانشانہ بنایا جارہا ہے، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوچن چن کرگرفتارکر کے ان کا ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوپکڑ پکڑ کرانہیں تشددکانشانہ بنانے والے اورانہیں سرکاری حراست میں تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کرنے والے پولیس اورسرکاری ایجنسیوں کے اہلکارظلم کے پہاڑ توڑکراللہ تعالیٰ کے عذاب کودعوت نہ دیں۔ جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،وزیراعظم میاں نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکن فرازعالم کوحراست کے دورن تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کیاجائے اورانہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے ۔جناب الطاف حسین نے فرازعالم شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ فرازعالم شہیدکی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ 


12/4/2016 6:24:53 PM