Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی سمیت پاکستان بھرمیں مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد تنظیموں کادائرہ کاربڑھتا جارہا ہے، اراکین رابطہ کمیٹی


کراچی سمیت پاکستان بھرمیں مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد تنظیموں کادائرہ کاربڑھتا جارہا ہے، اراکین رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/10/2015
کراچی سمیت پاکستان بھرمیں مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد تنظیموں کادائرہ کاربڑھتا جارہا ہے، اراکین رابطہ کمیٹی
الطاف حسین گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان اور کراچی میں طالبانائزیشن کے خطرے کی نشاندہی کررہے ہیں،رابطہ کمیٹی
الطاف حسین نے داعش (دولت اسلامیہ عراق اور شام) نامی دہشت گرد تنظیم کی موجودگی کے حوالہ سے انکشاف کیا، رابطہ کمیٹی
ارباب اختیار واقتدار اور دانشور طبقہ نے ان انکشافات کا نوٹس لینے کے بجائے الطاف حسین کا مذاق اڑایا،رابطہ کمیٹی
ملک بھر میں انتہاء پسند دہشت گردتنظیموں کے خاتمے کیلئے مؤثر اور بھرپوراقدامات بروئے کار لائے جائیں، رابطہ کمیٹی
کراچی میں پولیس کے ہاتھوں القاعدہ انڈین سب کانٹی نینٹ کے کمانڈر کی ہلاکت پر اراکین رابطہ کمیٹی 
انبساط ملک ، مصطفی عزیزآبادی، اظہار احمدخان ،ڈاکٹر سلیم دانش اور ڈاکٹر ایوب شیخ کا تبصرہ 
لندن۔۔۔10، جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان انبساط ملک ، مصطفی عزیزآبادی، اظہار احمدخان ،ڈاکٹر سلیم دانش اور ڈاکٹر ایوب شیخ نے کراچی میں پولیس کے ہاتھوں القاعدہ انڈین سب کانٹی نینٹ کے کمانڈر کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت پاکستان بھرمیں مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد تنظیموں کا دائرہ کاربڑھتا جارہا ہے ۔ 
اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان اور کراچی میں طالبانائزیشن کے خطرے کی نشاندہی کررہے ہیں،انہوں نے داعش (دولت اسلامیہ عراق اور شام) نامی دہشت گرد تنظیم کی موجودگی کے حوالہ سے انکشاف کیا لیکن ارباب اختیار واقتدار اور دانشور طبقہ نے ان انکشافات کا نوٹس لینے کے بجائے جناب الطاف حسین کا مذاق اڑایا اور ان پر بہتان تراشی کی۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی سمیت ملک بھر میں طالبان،القاعدہ اور داعش کے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی موجودگی کے حوالہ سے حقائق پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکے ہیں اورمیڈیا پر داعش کی وال چاکنگ کی وڈیو فوٹیج بھی نشر کی جاچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں کراچی میں پولیس کے ہاتھوں القاعدہ انڈین سب کانٹی نینٹ (AQIC)کے کمانڈر کی ہلاکت اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ مذہبی انتہاء پسند دہشت گردوں کااثرونفوذاوردائرہ کار پاکستان کے ہرشہر میں بڑھتا جارہا ہے۔ اراکین رابطہ کمیٹی انبساط ملک ، مصطفی عزیزآبادی، اظہار احمدخان ،ڈاکٹر سلیم دانش اور ڈاکٹر ایوب شیخ نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختر سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں مذہبی انتہاء پسند دہشتگردتنظیموں کے دائرہ کار میں وسعت کا فوری اور انتہائی سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور انتہاء پسند دہشت گردتنظیموں کے خاتمے کیلئے مؤثر اور بھرپوراقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

12/2/2016 11:58:57 AM