Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم اورنگی ٹا ؤن سیکٹرکے شہید کا رکن ند یم احمد کی تدفین عید گاہ قبرستان اورنگی ساڑھے گیارہ میں کردی گئی


ایم کیو ایم اورنگی ٹا ؤن سیکٹرکے شہید کا رکن ند یم احمد کی تدفین عید گاہ قبرستان اورنگی ساڑھے گیارہ میں کردی گئی
 Posted on: 1/9/2015 1
ایم کیو ایم اورنگی ٹا ؤن سیکٹرکے شہید کا رکن ند یم احمد کی تدفین عید گاہ قبرستان اورنگی ساڑھے گیارہ میں کردی گئی
را بطہ کمیٹی، حق پر ست اراکین اسمبلی، کا رکنان ،ہمدردوں اور شہید کے اہل خانہ کی بڑی تعداد میں شرکت
نماز جنازہ و تدفین کے بعد اراکین رابطہ کمیٹی نے ندیم احمد شہید کے ہمراہ فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ہمدردوں سے ملاقات کرکے جناب الطاف حسین کی جانب سے انکی خیرت دریافت کی
اورنگی ٹا ؤن میں ایم کیوا یم کے ذمہ داران اور کارکنان کو تواتر کے ساتھ شہید کیا جا رہا ہے، حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین
حکمرانوں نے اورنگی ٹا ؤن کے مسائل سے آنکھیں چراکر سے اسے مسائلستان بنا دیاہے 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو
کر اچی ۔۔۔9جنوری2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ اورنگی ٹا ؤن سیکٹر یو نٹ 119کے کا رکن ند یم احمد کی تدفین عید گاہ قبرستان ساڑھے گیارہ میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کردی گئی۔ شہیدکی نماز جنازہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ رحمت چوک پر ادا کی گئی ۔نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم را بطہ کمیٹی کے اراکین کہف الو ریٰ، اسلم آفر یدی، حق پر ست اراکین اسمبلی،مقامی سیکٹر ز ویو نٹس کے کا رکنان ،ہمدردوں اور شہید کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ و تدفین کے بعد اراکین رابطہ کمیٹی نے گزشتہ رات ندیم احمد شہید کے ہمراہ فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ایم کیو ایم کے ہمدردوں سے انکی رہائشگا ہ اور اسپتال میں ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے انکی خیرت دریافت کی۔ تدفین کے بعد حق پر ست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ شہید ند یم احمدیکم جنوری 2013ء کو عائشہ منزل پر ہونے والے بم دھماکے کے اہم گواہ اور اس دھماکے کے متاثرہ شخص تھے ۔ محمد حسین نے کہاکہ ندیم احمد شہیدنے سی آئی ڈی سینٹر میں چوہدری محمد اسلم شہید کے ہمراہ کالعدم جماعتوں کے ملزمان کی نشاندہی بھی کی تھی جس کے بعد انہیں قتل کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھاتاہم ندیم احمد کے قتل کے پیچھے یہی کالعدم جماعتیں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے اورنگی ٹا ؤن میں ایم کیوا یم کے ذمہ داران اور کارکنان کو تواتر کے ساتھ شہید کیا جا رہا ہے اور ان سب کے پیچھے طا لبان دہشتگرداور دیگر کالعدم جماعتیں ملو ث ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی جبکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کا رکنان کو ریاستی اداروں کے سادہ لبا س اہلکا ر گرفتار کر رہے ہیں اور رہائی کے عیوض انکے اہل خانہ سے بھاری رقوم کا تقا ضہ کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اور نگی ٹا ؤن کے حق پرست عوام جناب الطاف حسین پر اند ھا اعتما د کر تے ہیں اورہر مشکل کی گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں لیکن حکمرانوں نے اورنگی ٹا ؤن کے مسائل سے آنکھیں چرائی ہوئی ہیں اور اسے مسائلستان بنا دیاہے جہاں لو گو ں کو نہ پا نی ملتا ہے، نہ بجلی ملتی ہیں اورامن و امان کی صورتحال بھی مخدوش ہے جس کے سبب یہاں کے پر امن عوام بڑ ی تعداد میں نقل مکانی پر مجبو ر ہیں۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے صدر پا کستان ممنون حسین، وزیر اعظم میاں محمد نو از شریف،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اوروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں کالعدم تحریک طالبان اور دیگر دہشتگرد جماعتوں کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کیلئے فوری کار روائی کریں اور ندیم احمد سمیت ایم کیو ایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو
قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دلوائیں۔


12/10/2016 10:04:15 PM