Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں طالبان اورلشکرجھنگوی کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن ندیم احمد کے بہیمانہ قتل پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارمذمت


اورنگی ٹاؤن میں طالبان اورلشکرجھنگوی کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن ندیم احمد کے بہیمانہ قتل پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارمذمت
 Posted on: 1/8/2015 1
اورنگی ٹاؤن میں طالبان اورلشکرجھنگوی کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن ندیم احمد کے بہیمانہ قتل پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارمذمت
ندیم احمدشہیدعائشہ منزل پر ایم کیوایم کے جلسہ کے موقع پرہونے والے بم دھماکے واقعہ کے گواہ تھے
ندیم احمدشہیدنے طالبان اورلشکرجھنگوی کے دہشت گردوں کو شناخت کیاتھا ، عدالت میں بھی کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف گواہی دی تھی ، ندیم احمدکو دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں
ندیم احمدآج اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہ میں علاقے کی ایک دکان پربیٹھے ہوئے تھے کہ مسلح دہشت گردوں نے باقاعدہ شناخت کرکے انہیں گولیاں مار کرشہیدکردیا
کراچی میں جاری آپریشن کے باوجود طالبان، لشکرجھنگوی اور دیگرکالعدم تنظیموں کے ٹھکانے اب بھی قائم ہیں
سفاک دہشت گردعناصرایم کیوایم کے کارکنوں اوردیگرامن پسند شہریوں اورسیاسی کارکنوں کواپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں بے گناہ کارکنوں کوشہیدکرکے ایم کیوایم کوطالبانائزیشن کے خلاف آوازاٹھانے کی سزادی جارہی ہے
ریاست کی رٹ کوچیلنج کرنے والے طالبان ، لشکرجھنگوی اوردیگرکالعدم تنظیموں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے
ندیم احمدشہید اوردیگرشہید کارکنوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کوفی الفور گرفتار کیا جائے
ندیم احمدشہید کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ الطاف حسین کااظہار تعزیت
لندن۔۔۔8،جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں طالبان اورلشکرجھنگوی کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ندیم احمد کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 119 کے کارکن ندیم احمد جنوری 2012ء میں عائشہ منزل پر ایم کیوایم کے جلسہ کے موقع پرہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہوئے تھے اوروہ دہشت گردی کے اس واقعہ کے گواہ تھے ۔ندیم احمدشہیدنے سی آئی ڈی سینٹرمیں جاکربم دھماکے میں ملوث طالبان اورلشکرجھنگوی کے دہشت گردوں کو شناخت کیاتھا اورانہوں نے عدالت میں بھی کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف گواہی دی تھی جس کے بعد سے ندیم احمدکو ان دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں ۔آج ندیم احمداورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہ میں علاقے کی ایک دکان پربیٹھے ہوئے تھے کہ مسلح دہشت گردوں نے باقاعدہ شناخت کرکے انہیں گولیاں مار کرشہیدکردیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے دوہمدر بھی شدیدزخمی ہوگئے۔جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں طالبان، لشکرجھنگوی اوردیگرکالعدم تنظیموں کو دہشت گرد وں کے ہاتھوں کراچی میں ایم کیوایم کے تین ار کان سندھ اسمبلی سیدرضاحیدر، منظرامام اورساجدقریشی اورکئی کارکنوں اورذمہ داروں کو کوشہیدکیاجاچکاہے ، ایم کیوایم کے کئی دفاترکوان دہشت گردوں کی جانب سے بموں سے نشانہ بنایاجاچکاہے۔ کراچی میں جاری آپریشن کے باوجود شہر میں طالبان، لشکرجھنگوی اور دیگرکالعدم دہشت گردتنظیموں کے ٹھکانے اب بھی قائم ہیں اوریہ سفاک دہشت گردعناصرایم کیوایم کے کارکنوں اوردیگرامن پسند شہریوں اورسیاسی کارکنوں کواپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اورایم کیوایم کوطالبانائزیشن کے خلاف آوازاٹھانے کی سزادے رہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف،وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر، ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں ریاست کی رٹ کوچیلنج کرنے والے طالبان ، لشکرجھنگوی اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے ، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث کالعدم تنظیموں کے ان دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اورانہیں قانون کے تحت سخت سے سخت سزادی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکن ندیم احمدشہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ندیم احمدشہید کوشہادت کادرجہ عطاکرکے انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔

12/2/2016 8:27:59 PM