Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کے رکن مصطفی عزیزآبادکے سسرمحمدحنیف صدیقی اورناظم آبادمیں دہشت گردی کانشانہ بننے والے سگے بھائیوں کی نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی اوردیگرکی شرکت


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کے رکن مصطفی عزیزآبادکے سسرمحمدحنیف صدیقی اورناظم آبادمیں دہشت گردی کانشانہ بننے والے سگے بھائیوں کی نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی اوردیگرکی شرکت
 Posted on: 1/6/2015 1
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کے رکن مصطفی عزیزآبادکے سسرمحمدحنیف صدیقی اورناظم آبادمیں دہشت گردی کانشانہ بننے والے سگے بھائیوں کی نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی اوردیگرکی شرکت
کراچی: ۔۔۔6جنوری2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی لندن رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی عزیزآبادی کے سسرمحترم محمدحنیف صدیقی مرحوم کواسماعیل گوٹھ قبرستان لانڈھی میں سپردخاک کردیاگیا،اس سے قبل مرحوم کی نماز جنازہ خواجہ غریب نوازچورنگی 37-Bلانڈھی نمبر1نزدطیبہ مسجدپراداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرنصرت شوکت،عامرخان،حق پرست اراکین اسمبلی، ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان،لانڈھی سیکٹرکمیٹی کے ارکان،یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان،ہمدردوں اورمرحوم کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعاکی۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کہف الوریٰ اورمعاون رابطہ کمیٹی ڈاکٹرندیم احسان نے ناظم آبادکے علاقے گول مارکیٹ میں دہشت گردی کانشانہ بننے والے جواں سال سگے بھائیوں اسدعلی راجانی شہیداورسلمان علی راجانی شہیدکی نمازجنازہ اورتدفین میں شرکت کی اوران کے والدشبیرعلی راجانی اوردیگرسواران سے ملاقات کرکے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے واقعے کی شدیدمذمت اوردلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔اس موقع پران کے ہمراہ ایم کیوایم پی آئی بی کالونی اورلائنزایریاسیکٹرز کمیٹیوں کے ارکان ،یونٹس کمیٹیوں کے عہدیدداران، کارکنان نے بھی موجودتھے۔بعدازاں دونوں شہداء کی نمازجنازہ بعدنماز مغربین محفل شاہ خراساں امام بارگاہ نمائش چورنگی پراداکی گئی جبکہ میوہ شاہ قبرستان میں شہداء کی تدفین عمل میں آئی۔ 



12/9/2016 11:27:03 AM