Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدرسیف اللہ آفریدی کے بڑے بھائی حاجی ظفراللہ آفریدی سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اظہاراحمدخان کی گفتگو، بھائی کے قتل پر تعزیت کی


عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدرسیف اللہ آفریدی کے بڑے بھائی حاجی ظفراللہ آفریدی سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اظہاراحمدخان کی گفتگو، بھائی کے قتل پر تعزیت کی
 Posted on: 1/5/2015 1
عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدرسیف اللہ آفریدی کے بڑے بھائی حاجی ظفراللہ آفریدی سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اظہاراحمدخان کی گفتگو، بھائی کے قتل پر تعزیت کی
طالبان اے این پی کے رہنماؤں کو دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں لیکن اے این پی کے رہنما طالبان کانام تک لینے کو تیارنہیں ہیں۔اظہاراحمدخان
قائدتحریک الطاف حسین کل کی طرح آج بھی کھل کرطالبان کی دہشت گردی کے خلاف آوازاٹھارہے ہیں۔اظہاراحمدخان
حاجی ظفراللہ آفریدی نے ان کے بھائی کے قتل پر آوازاحتجاج بلند کرنے پر قائدتحریک الطاف حسین کاشکریہ اداکیا
لندن ۔۔۔ 5 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اظہاراحمدخان نے عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدرسیف اللہ آفریدی کے بہیمانہ قتل کے واقعہ پر مقتول کے بڑے بھائی حاجی ظفراللہ آفریدی کولندن سے فون کرکے تعزیت کی۔اظہاراحمدخان نے حاجی ظفراللہ آفریدی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم طالبانائزیشن اور دہشت گردی کے خلاف ہے جبکہ قائدتحریک الطاف حسین کئی برسوں سے طالبانائزیشن کے خطرے سے آگاہ کررہے تھے لیکن افسوس کہ اس وقت اے این پی کے رہنماؤں نے اس بات کوپختونوں کے خلاف قراردیاانہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ طالبان دہشت گردوں نے سب سے پہلے کراچی میں اے این پی کو ہی نشانہ بنایااورآج بھی اے این پی کے رہنماؤں کوطالبان اپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں لیکن اے این پی کے رہنما طالبان کانام تک لینے کو تیار نہیں ہیں۔اظہاراحمدنے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کل کی طرح آج بھی کھل کرطالبان کی دہشت گردی کے خلاف آوازاٹھارہے ہیں۔ اظہار احمد نے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے حاجی ظفراللہ آفریدی سے انکے بھائی سیف اللہ آفریدی کے قتل پر تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم دکھ کی اس گھڑی میںآپ کے ساتھ ہے اورآپ کے غم میں برابرکی شریک ہے ۔ حاجی ظفراللہ آفریدی نے ان کے بھائی کے قتل پر آوازاحتجاج بلند کرنے پر جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیا۔ 

12/7/2016 2:38:29 AM