Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی شکر گڑھ سیکٹرپر بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت


جناب الطاف حسین کی شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت
 Posted on: 1/5/2015 1
جناب الطاف حسین کی شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت
بھارت کی جانب سے بارڈر قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں معصوم بچوں، سیکورٹی فورسز کے جوانوں سمیت متعدد پاکستانی شہری شہید ہوچکے ہیں، الطاف حسین
آج پوری قوم ملک سے طالبان دہشتگردوں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائی کیلئے ایک صفحہ پر متحد ہوگئی ہیں، الطاف حسین
بھارتی جارحیت کا مقصد قوم کی توجہ پاکستان میں طالبان کی دہشتگردی سے ہٹانے کی کوشش ہے، الطاف حسین
پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ متحد ہے، بھارتی فورسز ہماری خاموشی و امن پسندی کو کمزوری سمجھنے کی نادانی نہ کرے، الطاف حسین 
لندن۔۔۔5جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لاہور شکر گڑھ سیکٹر کے قریب بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل بارڈر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں معصوم بچوں، سیکورٹی فورسز کے جوانوں سمیت متعدد پاکستانی شہری شہید ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج جب پوری قوم اور تمام جماعتیں ملک سے طالبان دہشتگردوں سمیت دیگر انتہاء پسندوں کا خاتمہ چاہتی ہیں اور نتیجہ خیز کار روائی کیلئے ایک صفحہ پر متحد ہوگئی ہے ایسے میں بارڈر پر بھارتی جارحیت قوم کی توجہ اندرونی دہشتگردی سے ہٹانے کی کوشش ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ متحد ہے لہٰذا بھارتی حکومت و بارڈر فورسز ہماری خاموشی و امن پسندی کو ہماری کمزوری سمجھنے کی نادانی نہ کرے۔ 


12/7/2016 2:13:05 PM