Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف کی طالبان کی جانب سے اے این پی کے رہنما سیف اللہ آفریدی کے قتل کی مذمت


ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف کی طالبان کی جانب سے اے این پی کے رہنما سیف اللہ آفریدی کے قتل کی مذمت
 Posted on: 1/5/2015 1
ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف کی طالبان کی جانب سے اے این پی کے رہنما سیف اللہ آفریدی کے قتل کی مذمت 
جناب الطاف حسین نے کراچی میں تیزی سے بڑھتی ہوئی طالبانائزیشن سے قوم کو آگاہ کیا تو اے این پی و دیگر جماعتوں نے باشعور پختونوں کو گمراہ کیا، بیرسٹر محمد علی سیف 
طالبان کو کراچی میں تحفظ دیا گیا جس کا خمیازہ پختونوں سمیت تمام پاکستانیوں کو بھگتنا پڑرہا ہے، بیرسٹر محمد علی سیف
سیف اللہ آفریدی کے قتل کا نوٹس لیکر شہر سے طالبان کی کمیں گاہیں ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، بیرسٹر محمد علی سیف کا وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔5جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ خیبر پختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف نے کراچی میں طالبان کی جانب سے اے این پی کے مقامی رہنما سیف اللہ آفریدی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ گزشتہ 10سال سے جناب الطاف حسین کراچی میں تیزی سے بڑھتی ہوئی طالبانائزیشن سے پختونوں سمیت پوری قوم کو آگاہ کررہے تھے تو عوامی نیشنل پارٹی و دیگر مذہبی تنظیموں نے باشعور پختونوں کو گمراہ کیا اور انہیں جناب الطاف حسین سے دور کرنے کی کوششیں کیں لیکن آج جناب الطاف حسین کی طالبان سے متعلق تشویش پر پوری قوم متحد اور طالبان کے خلاف نبرد آزما ہونے کی باتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی اور اس جیسی دیگر جماعتوں کی جانب سے کراچی میں طالبان کو تحفظ فراہم کیا گیا جس کا خمیازہ پختونوں سمیت تمام پاکستانیوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور آج طالبان عام شہریوں اور پختون رہنماؤں کو شہر بھر میں چن چن کر قتل کر رہے ہیں ۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پختون قوم سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی واحد امید اور انکے خیر خواہ صرف جناب الطاف حسین اور انکی جماعت ایم کیوایم ہے ۔ بیرسٹر محمد سیف نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وافاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سیف اللہ آفریدی کے قتل کا نوٹس لیکر شہر میں طالبان کی کمیں گاہیں ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ 

12/10/2016 6:46:28 AM