Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم نے 3جنوری کو ملک بھر میں یوم تشکرکے طور پر منایا


ایم کیوا یم نے 3جنوری کو ملک بھر میں یوم تشکرکے طور پر منایا
 Posted on: 1/3/2015 1
دہشت گر د تنظیمو ں کے خلا ف کا رروائی اور جناب الطاف حسین کے دیرینہ مؤقف پر قومی اتفا ق را ئے
ایم کیوا یم نے 3جنوری کو ملک بھر میں یوم تشکرکے طور پر منایا
سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم کے تمام زونوں و ضلعی دفاترمیں نوافل شکرانہ ادا کئے گئے
مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا،جس میں حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے دعا ئے شکرانہ کروائی
اگرجناب الطاف حسین کے کہنے پر 10سال قبل عمل کر لیا جاتاتوہمارے پیارے طالبان کی دہشتگردی کا شکار نہیں ہوتے ، قمر منصور
نوافل شکرانہ کی ادائیگی کے بعد انچارج رابطہ کمیٹی پاکستان قمر منصور کی میڈیا سے گفتگو 
کر اچی ۔۔۔3جنو ری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے طالبان دہشتگردوں، انتہاء پسندوں اور دہشت گر د تنظیمو ں کے خلا ف سخت تر ین کا رروائی کے دیرینہ مؤقف پر گزشتہ روز ہونیوالے آل پارٹیز کانفرنس میں قومی اتفا ق را ئے پر اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانہ ادا کرنے کیلئے ایم کیوا یم کے زیر اہتمام 3جنوری2015ء کو ملک بھر میں یوم تشکرکے طور پر منایا گیا۔اس سلسلے میں سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں موجود ایم کیو ایم کے تمام زونوں، ضلعی دفاتر ، سیکٹرز ،یونٹس میں مقامی سطح پر کارکنان کی جانب سے نوفل شکرانہ ادا کئے گئے۔اس سلسلے کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ، عزیز آباد، کراچی میں منعقد ہوا جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نصرت شوکت ، سید حیدر عباس رضوی ، غازی صلاح الدین ، کہف الوریٰ ، گلفراز خان خٹک ، اسلم خان آفریدی، حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی ، تنظیمی شعبہ جات کے مرکزی اراکین نے شرکت کرکے اللہ تعالیٰ کے حضور نوافل شکرانہ اداکئے ۔ نوافل شکرانہ ادا کرنے کے بعد حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے جناب الطاف حسین کی سر خروئی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔مولانا تنویر الحق تھانوی نے جناب الطاف حسین کی عزت و تکریم میں اضافے ، درازئ عمر ، صحت و تندرستی ، ایم کیوا یم کے نظریے کے فروغ ، سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم طالبعلموں ، اساتذہ کرام کے درجات کی بلندی،عوام اورایم کیوا یم کے کارکنان کے جان و مال کے تحفظ ، ملک سے طالبان دہشتگردوں سمیت دیگر دہشتگردوں کے خاتمے ، ملک کی ترقی ، افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی دہشتگردوں کے خلاف مدد و نصرت، کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کے قیام کے لئے روح پرور دعا کروائی ۔ دریں اثناء ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین گزشتہ10برسو ں سے کہتے آرہے تھے کہ ملک میں قتال کرنیوالوں اور قتال فی سبیل اللہ کی دعوت دینے والوں کا اثر ورسوخ بڑ ھ رہا ہے لیکن ان کا مزا ق اُ ڑایا گیا تاہم گزشتہ روز طالبان ، داعش سمیت مذہب کے نام پردہشت گردی کی کاروائیاں کرنیوالوں کے خلاف فیصلہ کیا گیا اور انکا قلع قمع کرنے پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں میں اتفاق کیا گیا جو ایم کیوا یم کے ایک ایک کارکن کیلئے ، حق پرست عوام اور ہر اس فرد کیلئے جس نے جناب الطاف حسین کے کہنے پر یقین کیا آج وہ سب خوشیاں منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں افسوس بھی ہے کہ اگر ہما رے حکمران جناب الطاف حسین کی بات پر 10سال قبل عمل کر لیتے تو شاید ہمارے وہ اپنے جو طالبان کی دہشتگردی کا شکارہوگئے وہ ہم سے جدا نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کے زیر اہتمام یو م تشکر منایا گیا ہے جس میں کارکنان نے ملک بھر میں اللہ تعالیٰ کا شکر یہ ادا کرنے کیلئے نوافل شکرانہ اداکئے ہیں ۔ قمر منصور نے حق پرست عوام اور قومی سلامتی کے اداروں کے ذمہ داران کو مبار ک باد پیش کی کہ آج پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف ایک صفحہ پر یکجا ہو گئی ہے اور اب قتال فی سبیل اللہ کی بات کرنے والوں کو قوم بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں دیں گے ۔انہوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں جناب الطاف حسین کے مؤقف پیش کرنے پر سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار کو بھی خصوصی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کے عوام کو خوشیاں نصیب کرے اور ملک کو طالبان سمیت دیگر دہشتگردوں سے پاک کر دے ۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین ، عارف خان ایڈوکیٹ اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار انکے ہمراہ تھے۔
وڈیو 


12/8/2016 1:59:39 AM