Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم راکین اسمبلی کاتاجر رہنماؤں کے ہمراہ آتشزدگی سے متاثرہ ٹمبر مارکیٹ میں گھر گھر جاکر امدادی سامان تقسیم اراکین اسمبلی نے متاثرین میں واٹر کولر،تولیہ،ایمرجنسی لائٹ، دری،کمبل ، گرم کپڑے ،کچن کی اشیاء وضروریات زندگی کی دیگر اشیاء تقسیم کیں

 Posted on: 1/1/2015 1

مشکل وقت میں ساتھ دینے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، متاثرین ٹمبر مارکیٹ 
مصیبت کی اس گھڑی میں جناب الطاف حسین نے جس محبت سے ہمارے آنسوں پونچھے ہیں و ہ ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے، متاثرین ٹمبر مارکیٹ کی امداد تقسیم کرنیوالے اراکین اسمبلی و دیگر ذمہ داران سے گفتگو
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے حق پرست اراکین اسمبلی نے تاجر برادری کے رہنماؤں کے ہمراہ ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ عوام میں گھر گھر جاکر امدادی سامان تقسیم کیا ۔ ایم کیوا یم کے جانب سے ٹمبر مارکیٹ متاثرین میں واٹر کولر،تولیہ،ایمرجینسی لائٹ، بالٹی ، دری،کمبل ، گرم کپڑے ، کچن کی اشیاء سمیت ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء بڑی تعداد میں تقسیم کیں گئیں ۔ اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد،کامران فاروقی ،ارشد وہرہ ، ڈپٹی اقبال،علی رضا عابدی آل کراچی تاجر اتحادکے رہنما عتیق میر اورسندھ تاجر اتحاد کے رہنماجمیل پراچہ ایم کیو ایم برنس روڈ سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان اور کے کے ایف کے رضاکاران نے گھر گھر جاکر متاثرین سے ملاقات کرکے امدادی اشیاء فراہم کیں اور انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے ہمدردی و نیک خواہشات کا پیغام پہنچایاجبکہ عوام نے مشکل کی گھڑی میں ساتھ دینے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم کیوایم کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم اور جناب الطاف حسین نے جس محبت کے ساتھ ہمارے آنسوں پونچھے ہیں و ہ ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

12/10/2016 1:00:09 AM