Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کا ٹمبر مارکیٹ پر قائم ایم کیو ایم کے امدادی کیمپ پر رابطہ


جناب الطاف حسین کا ٹمبر مارکیٹ پر قائم ایم کیو ایم کے امدادی کیمپ پر رابطہ
 Posted on: 1/1/2015 1
جناب الطاف حسین کا ٹمبر مارکیٹ پر قائم ایم کیو ایم کے امدادی کیمپ پر رابطہ 
امداد ی سرگرمیوں میں مصروف حق پرست اراکین اسمبلی ، کارکنان اور کے کے ایف کے رضاکاران کو سال نو کی مبارک باد پیش کی
 جناب الطاف حسین نے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کی معلوما ت و تفصیلات حاصل کرکے ہر ممکن تعاون کی ہدایت دی
 آپکی رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے اراکین اسمبلی ، کارکنان ٹمبر مارکیٹ متاثرین کی بے لوث امداد کر رہے ہیں
تقریباً 90فیصد سے زائد متاثرین نے اپنے نقصانات کے تخمینے و کوائف نامے ایم کیوایم کے کیمپ پر جمع کر وادئیے ہیں
کوائف ناموں کی جانچ پڑتال مکمل کرکے حکمرانوں اور انتظامیہ کے سامنے پیش کردیا جائے گا تاکہ آتشزدگی متاثرین کے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جاسکے
کیمپ پر موجود اراکین اسمبلی و کارکنان کی جناب الطاف حسین کو یقین دہانی
لندن ۔۔۔یکم جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آتشزدگی سے متاثرہ ٹمبر مارکیٹ پر قائم ایم کیو ایم کے امدادی کیمپ پر رابطہ کرکے امدادی سرگرمیوں میں موجود حق پرست اراکین اسمبلی ، ذمہ داران و کارکنان ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کاران کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی ہے اور ٹمبرمارکیٹ سانحہ کے متاثرین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار اور دعا کی ہے ۔ اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی کامران فاروقی ، عبد الحسیب ، مظاہر امیر اورجمال احمد سمیت کے کے ایف کے رضاکاران ، مختلف سیکٹرز کے کارکنان اور متاثرین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ جناب الطاف حسین نے وہاں موجود ذمہ داران سے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کی معلوما ت و تفصیلات معلوم کیں اور انہیں ہر ممکن امداد و تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی نے جناب الطاف حسین کو بتایا کہ انکی ہدایت و رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی ، کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کاران بے لوث ٹمبر مارکیٹ سانحہ متاثرین کی امداد کر رہے ہیں جس کے جواب میں متاثرہ عوام و تاجر برادری جناب الطاف حسین کا شکریہ اور انکے لئے ڈھیروں دعائیں کر رہے ہیں ۔ کیمپ پر موجود ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کو آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کی اپیل کے بعد سے اب تک تقریباً 90فیصد سے زائد متاثرین نے اپنے نقصانات کے تخمینے اور کوائف نامے ایم کیوایم کے امدادی کیمپ پر جمع کر وادئیے ہیں اور جب ایم کیو ایم کے ذمہ داران ان کوائف ناموں کی جانچ پڑتال مکمل کرلیں گے تو انہیں حکمرانوں اور انتظامیہ کے سامنے پیش کردیا جائے گا تاکہ ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی کا نشانہ بننے والے سینکڑوں خاندانوں اور تاجر برادری کے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔ اس موقع پر امداد ی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان اور متاثرین ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی نے بھی جناب الطاف حسین کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی اور انہیں دعائیں دیں۔

12/10/2016 10:07:24 PM