Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا نئے سال کا آغاز ہوتے ہی نائن زیرو عزیزآباد اور حیدرآباد زون پر فون، ذمہ داروں اور کارکنوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا نئے سال کا آغاز ہوتے ہی نائن زیرو عزیزآباد اور حیدرآباد زون پر فون، ذمہ داروں اور کارکنوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی
 Posted on: 1/1/2015 1
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا نئے سال کا آغاز ہوتے ہی نائن زیرو عزیزآباد اور حیدرآباد زون پر فون، ذمہ داروں اور کارکنوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی
قائد تحریک الطاف حسین کی دکانداروں، تاجروں، صنعتکاروں، ریڑھی بانوں، رکشہ ٹیکسی والوں، محنت کشوں، صحافیوں، فوٹوگرافروں، کیمرہ مینوں، ڈاکٹروں، انجینئروں، وکلاء، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام پاکستانیوں کو بھی نئے سال کی مبارکباد
اللہ تعالیٰ کرے کہ نیا سال آئی ڈی پیز اور مصائب و مشکلات میں پھنسے ہوئے تمام محروموں اور مظلوموں کی مشکلات کے خاتمہ کا سال ثابت ہو۔ الطاف حسین
نئے سال میں پاکستان سے دہشت گردی، مذہبی انتہاپسندی ،فرقہ پرستی کا خاتمہ ہو،ملک کرپشن اورلوٹ مار سے پاک ہو
تمام ذمہ داروں اورکارکنوں نے بھی قائدتحریک الطاف حسین کونئے سال کی مبارکباد پیش کی
لندن۔۔۔ 31 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے بدھ کی شب نئے سال کاآغازہوتے ہی کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو عزیزآباد اور حیدرآباد زون فون کرکے وہاں موجود تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کونئے سال کی مبارکبادپیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی، ارکان اسمبلی، نائن زیروکے تمام تنظیمی ونگز شعبہ جات ، تمام سیکٹرز، یونٹوں،ریزیڈینٹس کمیٹیوں، زونوں ،ضلعوں اور صوبوں کے کارکنوں، ذمہ داروں اوران کے اہل خانہ ،بیوی بچوں اور والدین سمیت تمام ماؤں بہنوں اوربزرگوں کونئے سال کی مبارکباد پیش کی۔جناب الطاف حسین نے کراچی اورحیدرآبادسمیت سندھ، پنجاب،بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے تمام دکانداروں، تاجروں، صنعتکاروں، ریڑھی بانوں، رکشہ ٹیکسی والوں، مزدوروں، محنت کشوں، صحافیوں، فوٹوگرافروں، کیمرہ مینوں، ڈاکٹروں، انجینئروں، وکلاء، اساتذہ ،طلبہ وطالبات اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام پاکستانیوں کو بھی نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مسلح افواج کی قیادت اورتمام دفاعی اداروں کے افسران وجوانوں کوبھی نئے سال کی مبارکبادپیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ نئے سال میں آئی ڈی پیز اورمصائب ومشکلات میں پھنسے ہوئے تمام محروموں اور مظلوموں کی مشکلات کے خاتمہ کاسال ثابت ہو۔انہوں نے مذہبی انتہادہشت گردوں اور فرقہ پرستوں کے ہاتھوں شہیدہونے والے فوج، رینجرز،ایف سی اورپولیس کے افسروں اورجوانوں اورشہریوں کیلئے دعائے مغفرت کی اوردعاکی کہ اللہ کرے کہ نئے سال میں پاکستان سے دہشت گردی، مذہبی انتہاپسندی اورفرقہ پرستی کا خاتمہ ہو،ملک کرپشن اورلوٹ مار سے پاک ہو، عوام کے مسائل حل ہوں اوراللہ تعالیٰ کچھ ایساکردے کہ پاکستان کوفرسودہ جاگیردارانہ نظام سے نجات مل جائے ۔اس موقع پرجناب الطاف حسین سے تجدید عہد وفاکانغمہ بھی بجایاگیا۔تمام ذمہ داروں اورکارکنوں نے بھی جناب الطاف حسین کونئے سال کی مبارکباد پیش کی۔جناب الطاف حسین نے دعاکی اللہ کرے کہ نیاسال ایم کیوایم کے شہیدوں کی قربانیوں کونئے اورمثبت اندازمیں لانے کاسال ثابت ہواورایم کیوایم کے سچے جانثارکارکنوں کواندرونی اوربیرونی سازشوں سے محروم رکھے۔انہوں نے ذمہ داروں اورکارکنوں کوتلقین کی کہ وہ نئے سال میں نئے عزم کے ساتھ تحریک کاکام کیجئے اورکوشش کریں کہ تنظیم کوگندے لوگوں سے پاک ہو۔ 

12/3/2016 3:51:30 PM