Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم بلا امتیاز عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، قمر منصور انچارج رابطہ کمیٹی پاکستان


ایم کیوایم بلا امتیاز عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، قمر منصور انچارج رابطہ کمیٹی پاکستان
 Posted on: 12/31/2014
ایم کیوایم بلا امتیاز عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، قمر منصور انچارج رابطہ کمیٹی پاکستان
ہر مشکل اور کڑے وقت میں میڈیکل ایڈ کمیٹی اول دستہ کا کردار ادا کرتی ہے، ڈاکٹر نصرت
میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز اجلاس سے خطاب
ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے تحت بنائے گئے کیلنڈر 2015ء کا اجراء
کراچی۔۔۔31دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ہی ایم کیوایم کا نصب العین ہے، ایم کیوایم بلاامتیاز عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے اورتمام ترنامناسب وسائل کے باوجوددکھی انسانیت کی خدمت کر تی رہی ہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز اجلاس خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نصرت، مرکزی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر فاروق جمیل،اراکین کمیٹی بھی موجود تھے۔ جنرل ورکرز اجلاس میں مختلف اسپتالوں کے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف اورکلیر کل اسٹاف کے ارکان بڑی تعداد میں شریک تھے۔قمرمنصورنے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اپنے کارکنان کو دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے اور سیاست میں خدمت کو متعارف کرایا ہے اور یہی یہ وجہ ہے کہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندے اورکارکنان عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہاکہ خدمت کے ذریعے ہی سیاست کا راستہ اختیار کیاجائے،میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان پربھاری ذمہ داری ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے فلسفے پرعمل پیراہوکر قائد تحریک کے ہاتھ مضبوط کریں۔ قبل ازیں رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نصرت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا سب سے بڑی عبادت ہے اوریہی ایم کیوایم کانصب العین بھی ہے کیونکہ فلاح بہود کا کام قائد تحریک کی سوچ و نظریہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر مشکل کڑے وقت میں میڈیکل ایڈ کمیٹی اول دستہ کا کردار ادا کر تی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس شعبہ سے وابستہ افراد مسیحاکادرجہ رکھتے ہیں۔جنرل ورکرز اجلاس سے میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر فاروق جمیل اور جوائنٹ انچارج ڈاکٹر منور نے بھی خطاب کیا۔جنرل ورکرزاجلاس میں نئے سال کے آغازپرایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے تحت بنائے گئے کیلنڈر2015ء کا اجراء ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور و رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نصرت اورمیڈیکل ایڈکمیٹی کے انچارج ودیگر ذمہ داران نے کیا۔


12/3/2016 5:35:57 AM