Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم خواتین کو ’’عالمی یوم خواتین‘‘پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج واراکین کی دلی مبارکباد


پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم خواتین کو ’’عالمی یوم خواتین‘‘پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج واراکین کی دلی مبارکباد
 Posted on: 3/7/2013 1
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم خواتین کو ’’عالمی یوم خواتین‘‘پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج واراکین کی دلی مبارکباد 
ایم کیوایم شعبہ خواتین اس دن کو سانحہ عباس ٹاؤن کی متاثرہ خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منائے گی۔
وہی ملک کی کامیابی سے ہمکنار ہوہے جہنوں نے خواتین کو ہر شعبہ میں برا برمواقع فراہم کئے ۔کشور زہرا
کراچی۔۔۔7، مارچ2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج کشورزہرہ و اراکین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم خواتین کو ’’عالمی یوم خواتین‘‘کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ خواتین دنیا بھر کے ممالک میں ترقی میں اہم کر دارادا کرر ہی ہیں۔ عالمی یوم خواتین کے مو قع پر اپنے پیغام میں ا نہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کی وجہ سے خواتین میں احساس محرومی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم خواتین کو معاشرے میں ہر شعبہ میں برا بری کے حقوق کی دلانے کی جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہو گا کیونکہ ہم 21صدی میں داخل ہو گئے ہیں جہاں مردا ور خواتین میں کوئی فرق نہیں سمجھا جاتا ہے وہی ملک کی کامیابی سے ہمکنار ہوہے جہنوں نے خواتین کو ہر شعبہ میں برا برمواقع فراہم کئے ۔دریں اثناء کشور زہرا نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پرایم کیو ایم شعبہ خواتین نے فیصلہ کیا ہے کہ اس دن کو سانحہ عباس ٹاؤن کے نتیجے میں اپنے پیاروں سے بچھڑجانے والی ماؤں بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنان روزِاوّل سے ہی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں ۔ عالمی یومِ خواتین کے موقع پر شعبہ خواتین کی ذمہ داران سانحہ عباس ٹاؤن کی متاثرہ خواتین کے ساتھ مل کر اس عزم کا اعادہ کریں گی کہ وہ کبھی کسی قسدم کی دہشت گردی کے آگے سر نہیں جھکائیں گی۔

4/29/2024 3:24:46 PM