Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنے ہی خاندان کے افراد کو ملک کے منتخب ایوانوں میں بھیج کر موروثی سیاست کو فروغ دیتی آئی ہیں، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی


نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنے ہی خاندان کے افراد کو ملک کے منتخب ایوانوں میں بھیج کر موروثی سیاست کو فروغ دیتی آئی ہیں، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی
 Posted on: 3/3/2013 1
نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنے ہی خاندان کے افراد کو ملک کے منتخب ایوانوں میں بھیج کر موروثی سیاست کو فروغ دیتی آئی ہیں، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی 
ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد، اسکیم 33، گلشن اقبال، لیاقت آباد اور شاہ فیصل میں انتخابی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب 
کراچی ۔۔۔03، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام عام انتخابات برائے 2013ء کے سلسلے میں بھرپور انتخابی عوامی رابطہ مہم اور اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے زیراہتمام بفرزون ، اسکیم 33سیکٹر کے تحت گلزار ہجری میں واقع کنٹری ٹاور ، گلشن اقبال سیکٹر کے زیراہتمام سنی ہائٹس ، روفی سینٹر بلاک 13-D-2اور بلاک 13-D، ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر کے زیر اہتمام لیاقت نمبر 1اور 2کے درمیانی روڈ جبکہ ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹرکے تحت بھی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں نوجوانوں ،بزرگوں ، خواتین اور مختلف برادریوں اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ عوامی اجتماعات سے حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سفیان یوسف ،شیخ صلاح الدین، ندیم ہاشمی ، اظہار الحسن ، جمال خان ، فیصل سبزواری ، ندیم مقبول ، مزمل قریشی ، نشاط محمد ضیاء ، انور عالم اور سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی حیدر عبا س رضوی نے خطاب کیا ۔اجتماعات سے خطاب میں مقررین نے کہاکہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے غریب ومتوسط طبقے کے پڑھے لکھے اور باصلاحیت نوجوانوں کو ملک کے منتخب ایوانوں میں پہنچایا جبکہ دیگر سیاسی و جماعتوں نے اپنی جماعت کے غریب کارکنوں کو نظر انداز کیا ہے اور اپنے ہی خاندان کے افراد کو ملک کے منتخب ایوانوں میں بھیج کر موروثی سیاست کو فروغ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں برسوں سے رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خلاف ہے اور اس کے خاتمے کی عملی جدوجہد کررہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ ملک کی دیگر نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتیں جو موروثی سیاست اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کی حامی ہیں ایم کیوایم کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے اور سازشوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قافلہ حق پرستی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں تمام تر سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود اسی طرح جاری و ساری رہے گا اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب یہ قافلہ حق پرستی موروثی سیاست اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا ملک سے خاتمہ کرکے غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کی راہ ہموار کرے گا ۔ حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اجتماعات کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ ابھی سے ہی عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں اور عام انتخابات میں حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ۔  
 
ایم کیوایم ورکرز مسائل کمیٹی کے رکن کی والدہ اور شاہ فیصل اور لیاقت آباد سیکٹرز کے کارکنان کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس 
لندن۔۔۔03،مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ورکرز مسائل کمیٹی کے رکن عقیل لودھی کی والدہ محترمہ زیتون خانم ،ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 103-Bکے کارکن ریحان احمد جعفری اور ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 158کے کارکن سید محمد عتیق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)
 
ایم کیوایم کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت 
کراچی ۔۔۔3، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ورکرز مسائل کمیٹی کے رکن عقیل لودھی کی والدہ محترمہ زیتون خانم ،ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 103-Bکے کارکن ریحان احمد جعفری ، ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 158کے کارکن سید محمد عتیق ،ایم کیوایم باغ زون کے انچارج محمد وحید کے والد راؤ شرف الدین ، ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ69کے کارکن مبین احمد کے بھائی معین احمد، ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹر یونٹ 6کے کارکن عاطف نواز کے بھائی عابد نواز، ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی جزائر سیکٹر کمیٹی کے رکن ہارون کی اہلیہ محترمہ رابعہ بائی اور ایم کیوایم نائن زیر وکچن میں خدمات انجام دینے والے معاون نورالدین کے والد ظہیر الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکر ۔ (آمین)

12/9/2016 7:26:00 AM