Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اپنا استعفیٰ فوری طور پر واپس لے لیں، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو قائد تحریک الطاف حسین کا مشورہ


اپنا استعفیٰ فوری طور پر واپس لے لیں، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو قائد تحریک الطاف حسین کا مشورہ
 Posted on: 2/27/2013
اپناا ستعفیٰ فوری طور پر واپس لے لیں، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت ا لعباد کو قائد تحریک الطاف حسین کا مشورہ
ڈاکٹر عشر ت العبادملک خصوصاًسندھ میں امن واستحکام اورمختلف طبقوں کے مابین ہم آہنگی کی خاطر گورنر سندھ کے عہدے سے اپنا استعفیٰ فوری طور پر واپس لیکر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔الطاف حسین 
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے یہ بات ڈاکٹر عشرت العباد سے بد ھ کی شب فون پر گفتگو
تاجروں، صنعتکاروں، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام مختلف شعبہ زندگی کے اکابرین کی جانب سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ میں گورنرسندھ سے استعفیٰ واپس لینے کیلئے کہوں
وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے صدر آصف علی زرداری اوردیگرحکومتی شخصیات کے یہ پیغامات پہنچائے کہ سندھ اور پاکستان کے مفاد میں بہتر ہوگا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد اپنی ذمہ داریاں بدستور انجام دیتے رہے ہیں
لندن ۔۔27فروری 2013ء 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العبادکو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک خصوصاًسندھ میں امن واستحکام اورمختلف طبقوں کے مابین ہم آہنگی کی خاطرگورنر سندھ کے عہدے سے اپنا استعفیٰ فوری طور پر واپس لیکردوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور اسی دیانت داری سے عوام کی خدمت کرتے رہیں جس طرح وہ ماضی میں انجام دیتے آئے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے یہ بات ڈاکٹر عشرت العباد سے بد ھ کی شب فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے مابین سیاسی اختلا فات کے تناظر میں ایم کیوایم نے حزب اختلاف میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے وزراء نے اپنی وزارتوں سے استعفے ٰ بھی دے دیئے تھے ۔ ایم کیوایم کے اس فیصلے کے بعد گو رنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی گور نر شپ سے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو ارسا ل کر دیا تھا اور اپنی علالت کے پیش نظر دبئی روانہ ہو گئے تھے ۔جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر عشر ت العباد سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گورنر سندھ کے عہدے سے اپنا استعفیٰ رضا کارانہ طو ر پر دیا تھا تاہم تاجر وں،صنعتکاروں،تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام اور مختلف شعبہ زندگی کے اکابرین کی جانب سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ میں گورنرسندھ سے استعفیٰ واپس لینے کیلئے کہوں۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھی صدر مملکت جناب آصف علی زرداری اوردیگرحکومتی شخصیات کے یہ پیغامات مجھ تک پہنچائے کہ ایم کیوایم اپنے سیاسی فیصلے کرنے میں آزاد ہے تاہم سندھ اور پاکستان کے مفاد میں بہتر ہوگا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد اپنی ذمہ داریاں بدستور انجام دیتے ر ہیں ۔جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرعشرت العبادسے کہاکہ حکومتی اراکین،تاجر وں،صنعت کاروں، علمائے کرام،اساتذہ اوردیگرشعبہء زندگی کے اکابرین کی درخواست کے پیش نظر میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ آپ اپنے استعفے ٰ کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اورملک خصوصاًسندھ میں امن واستحکام کیلئے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔ 
 
مذہبی اسکالر علامہ طاہر اشرفی کی ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو 
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو استعفی واپس لینے کا مشورہ دینے پر تشکر کا اظہار
لندن ۔۔27فروری 2013ء 
اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ، پاکستان علما کونسل کے صدراور ممتاز مذہبی اسکالر علامہ طاہر اشرفی نے بد ھ کی شب ایم کیوایم انٹرینشنل سیکر یٹریٹ لندن فون کر کے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے گفتگو کی ۔ علامہ طاہر اشرفی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو استعفی ٰ واپس لینے کا مشورہ دینے پر جناب الطا ف حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ ملک و قوم خصوصاً سندھ کے مفاد میں ہے جو خوش آئند ہے ۔انہوں نے جناب الطاف حسین کی دارزی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے دعا بھی کی ۔

4/30/2024 11:45:12 AM