Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میران شاہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جیونیوزکے نمائندے ملک ممتازکو قتل کیے جانے پرالطا ف حسین کااظہارمذمت


میران شاہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جیونیوزکے نمائندے ملک ممتازکو قتل کیے جانے پرالطا ف حسین کااظہارمذمت
 Posted on: 2/27/2013
 میران شاہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جیونیوزکے نمائندے ملک ممتازکو قتل کیے جانے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
صحافیوں کا قتل آزادی صحافت پر کھلا حملہ اور دنیا بھر میں اس کا امیج خراب کرنے کی سازش کاحصہ ہے
صدرمملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ ملک ممتاز کے قتل کا فوری نوٹس لیں،الطاف حسین کا مطالبہ
لندن۔۔۔27، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے میران شاہ چشمہ پل کے قریب نامعلوم افرادکی جانب سے جیونیوزکے نمائندے ملک ممتازکواندھادھندفائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورقتل کی المناک واردات کوآزادی صحافت پرکھلاحملہ قراردیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دنیابھرمیں پاکستان کاامیج خراب کرنے کی سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک بھرمیں صحافیوں کونشانہ بنایاجارہاہے اب تک متعددپرنٹ والیکٹرونکس پریس سے وابستہ صحافی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔انہوں نے جیونیوزکے سینئرنمائندے ملک ممتاز کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے وقت میں جب پاکستان میں عام انتخابات قریب آرہے ہیں تواترکے ساتھ صحافیوں کاقتل عام لمحہ فکریہ ہے۔جناب الطاف حسین نے ملک ممتازکے سوگوارلواحقین، جیو نیوزکی پوری ٹیم اورملک بھرکی صحافی تنظیموں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی۔جناب الطاف حسین نے صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اوروفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سے مطالبہ کیاکہ جیونیوزکے سینئرنمائندے ملک ممتازکے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے اورصحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات بروئے کارلائیں جائیں۔
 
ایم کیوایم عام انتخابات میں ملک بھرسے حصہ لے گی اورحیران کن نتائج دیگی،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ایم کیوایم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جسے اب بند ہونا چاہئے
ایم کیوایم مقامی حکومتوں کا نظام قائم کرکے اصل جمہوریت قائم کریگی 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیخ محمدافضل کے فنڈ سے کورنگی میں پایہ تکمیل کوپہنچنے والی ترقیاتی اسکیموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب
کراچی:۔۔27فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ انشااللہ تعالیٰ فتح حق پرستوں کامقدربنے گی ایم کیوایم عام انتخابات میں ملک بھرسے حصہ لے گی اورحیران کن نتائج دیگی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مقامی حکومتوں کانظام قائم کرکے اصل جمہوریت قائم کریگی ،مقامی حکومتوں کے نظام کی بحالی کامطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے حلقوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاجارہا ہے جسے اب بندہوناچاہئے اگرموقع دیاگیاتوکراچی پورے ایشیاء کی معیشت کامرکزبن سکتاہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روزپی ایس 123سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیخ محمدافضل کے فنڈسے کورنگی میں مکمل ہونیوالی مختلف ترقیاتی اسکیموں کے افتتاح کے موقع پرتقریب سے خطاب کے دوران کہی۔افتتاحی تقریب میں کورنگی کے عوام خصوصاًماؤں،بہنوں،بزرگوں اورنوجوانوں نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پر سندھ اسمبلی کے ارکان شیخ محمدافضل ،عامرمعین پیرزادہ اورعلیم الرحمن کے علاوہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اورعلاقائی سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے ۔ قبل ازیں ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیخ محمدافضل کے ہمراہ کورنگی نمبر6میں ابراہیم فٹبال گراؤنڈاورکورنگی ڈھائی نمبر میں14ہزار روڈکا باقاعدہ افتتاح کیااور10ہزارروڈکاسنگ بنیادرکھااورخصوصی دعائیں کیں اس موقع پرکاٹی کے زبیر چھایا ، میاں زاہد حسین ،سمیع الزماں صدیقی،مسعودنقی،نیاز احمداور رفیق گوڈیل بھی موجودتھے۔تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمدفاروق ستارنے کہاکہ حق پرست قیادت قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکروفلسفے اور وژن پر عمل پیراہے اورتمام ترمصائب ومشکلات کے باوجودعوام کی بے لوث خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر قائد میں دوطرح کی قوتیں کام کررہی ہیں ایک وہ جوقائدتحریک جناب الطا ف حسین کے چاہنے والے ہیں اورجوکراچی کو تعمیروترقی یافتہ بناکر21ویں صدی میں لیجانا چاہتے ہیں جبکہ دوسری وہ جوکراچی میں بدامنی پیداکرنے کیلئے نفرتیں پھیلانے میں لگی ہوئی ہیں اور بھائی کوبھائی سے لڑاکرپاکستان اورکراچی دشمنی کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جولوگ کراچی میں قتل وغارتگری کرکے پاکستان کو16ویں صدی میں لیجاناچاہتے ہیں کراچی کے عوام اپنے اتحادواتفاق سے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ تعالیٰ فتح حق پرستوں کامقدربنے گی ،ایم کیوایم مقامی حکومتوں کانظام قائم کرکے حقیقی معنوں میں جمہوریت قائم کریگی، ہمیں جب بھی موقع ملاتوہم لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کرائینگے، عوام مقامی حکومتوں کانظام چاہتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ ان کے مسائل فوری حل ہوں جس کاواحدحل لوکل گورنمنٹ کے انتخابات ہیں۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پرحق پرست رکن سندھ اسمبلی شیخ محمدافضل اورکورنگی کے عوام کو مبارکبادپیش کی اورکہاکہ یم کیوایم آئندہ بھی ترقیاتی منصوبوں کے تحفے دیتی رہیگی۔تقریب سے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی شیخ محمدافضل،عامرمعین پیرزادہ اورعلیم الرحمن نے مختصراًخطاب کیا اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کی۔
 
ایم کیوایم لیبرڈویژن کا26واں سالانہ کنونشن کل پورے جوش وجذبے سے منایاجائیگا
سالانہ کنونشن میں محنت کش اورسی بی اے یونین کے عہدیداران اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گے
لیبرڈویژن کے سالانہ کنونشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے تمام تیاریوں کوحتمی شکل دیدی گئی ہے
کراچی:۔۔۔27؍فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ایم کیوایم لیبر ڈویژن کا26ویںیوم تاسیس ہرسال کی طرح امسال بھی سالانہ کنونیشن کے طورپرجمعرات 28فروری2013ء کو عزیزآباد کے لال قلعہ گراؤنڈمیں انتہائی جوش وجذبے سے منایاجائے گا۔سالانہ لیبرکنونشن میں ملک بھرکے سرکاری،نیم سرکاری اورنجی اداروں سے تعلق رکھنے والے محنت کش، مختلف سی بی اے یونین کے عہدیداران،مزدوروں کی مختلف تنظیموں کے نمائندگان کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ لیبرڈویژن کے سالانہ کنونیشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے تمام تیاریوں کوحتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ اس سلسلے میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو،ایم پی اے ہاسٹل،خورشیدبیگم سیکریٹریٹ،جناح گراؤنڈاورلال قلعہ گراؤنڈسمیت قرب وجوارکی تمام عمارتوں،چوراہوں اوراہم شاہراہوں کو جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ،برقی قمقموں،رنگ برنگی جھالروں اور ایم کیوایم کے پرچموں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیا ہے ۔لیبرڈویژن کے26ویں سالانہ کنونشن کے سلسلے میں لیبرڈویژن کے مختلف یونٹوں کی جانب سے عزیزآبادمیں انقلابی اشعاراور تہنیتی پیغامات پرمبنی ہزاروں بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جوعوام کی توجہ کامرکز بننے ہوئے ہیں ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب ،رضاہارون،توصیف خانزادہ،شاہدلطیف اورسلیم تاجک نے لال قلعہ گراؤنڈکاہنگامی دورہ کیا اورلیبرڈویژن کے سالانہ کنونشن کے سلسلے میں پنڈال کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔اس موقع پرلیبرڈویژن کے انچارج کاظم علی رضا،جوائنٹ انچارج و دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
شعبہ اقلیتی امور سے تعلق رکھنے والے مختلف ٹاؤنز کے نومنتخب ارکان کی یادگارشہدائے حق پرحاضری
کراچی:۔۔۔۔27فروری2013
متحدہ قومی موومنٹ اقلیتی امور کمیٹی سے تعلق رکھنے والی مختلف ٹاؤنزکی ورکنگ کمیٹیوں کے نومنتخب ارکان نے شعبہ اقلیتی امور کے انچارج عبدالاحد اور جوائنٹ انچارجز کے ہمراہ ایک بڑے وفد کی شکل میںیاد گار شہدائے حق پر حاضری دی اور ایم کیو ایم کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زنر دست خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں نومنتخب اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ کے انچارج عبدالاحد اور جوائنٹ انچارج منوہر لعل نے کہاکہ آپ لوگوں کو جو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے اس کا تقاضہ یہ ہے کہ آپ تمام افرادقائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق تحریک کے فکر و فلسفے کو مزید آگے بڑھانے میں پوری طرح معاون و مددگار ثابت ہوں اورعوامی رابطے کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں اور تحریک کے مقصد اجاگر کریں ۔ نومنتخب اراکین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ تحریک کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے ۔اس موقع پر جوائنٹ انچارجز گردھاری لعل ،رشید خان، پطرس مسیح اور اراکین کمیٹی منور جان، عارف بھٹی، مکیش روشن، گلفام جاوید رندھاوا، انتھونی سموئیل ، الیاس کھوکھر اور نوید ملک بھی بھی موجود تھے۔
  
ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل اور متحدہ سوشل فورم کے انچارج کے لونگ خان چنہ سے جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔27، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ( سی ای سی )کے رکن اور متحدہ سوشل فورم کے انچارج لونگ خان چنہ کی اہلیہ فاطمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)
 
نائن زیروشعبہ ٹرانسپورٹ کے انچارج آصف عمران کے والدکے انتقال پرجناب الطاف حسین کااظہارافسوس
لندن۔۔۔27، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرتنظیمی خدمات انجام دینے والے شعبہ ٹرانسپورٹ کے انچارج آصف عمران کے والدریاست علی کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کاایک ایک تمام کارکن آپ کے غم میں برابرکے شریک ہے۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ریاست علی مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)
 
ایم کیوایم کے سوگوارکارکنان سے رابطہ کمیٹی کے اظہارتعزیت
کراچی:۔۔۔27؍فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نائن زیروپرتنظیمی فرائض انجام دینے والے مرکزی شعبہ ٹرانسپورٹ کے انچارج آصف عمران کے والدریاست علی،ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 120کے کارکن محمدندیم کی والدہ نجمہ خاتون، کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے کارکن سید وقار حسین شاہ کی والدہ سلمہ بیگم، لاندھی سیکٹر یونٹ 83 کے رکن کمیٹی فیضان علی خان کے بھائی واجد علی خان اورپاک کالونی سیکٹرسائٹ ٹاؤن کے کارکن سلیم دربار کی والدہ شہر بانو کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں جگہ عطاکرے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)
 

4/30/2024 11:55:03 AM