Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے پرانہ حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ پر آتشزدگی کے متاثرین کیلئے امدادی کیمپ پردوسرا ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا


ایم کیوایم نے پرانہ حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ پر آتشزدگی کے متاثرین کیلئے امدادی کیمپ پردوسرا ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا
 Posted on: 12/29/2014
ایم کیوایم نے پرانہ حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ پر آتشزدگی کے متاثرین کیلئے امدادی کیمپ پردوسرا ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا
متاثرہ عوام ہیلپ لائن نمبر 32775998 021-پر 24گھنٹے رابطہ کرسکتے ہیں ، ایم کیوایم شعبہ اطلاعات 
اس سے قبل جاری کئے جانے والے ہیلپ لائن نمبر 021-32735409کو منسوخ سمجھا جائے ، شعبہ اطلاعات ایم کیوایم 
ایم کیو ایم کے امدادی کیمپ پر حق پرست اراکین اسمبلی و دیگر ذمہ داران آتشزدگی کے متاثرین کی رہنمائی ، انکے نقصانات کے تخمینے اور ازالے کے حوالے سے تعاون فراہم کرنے کیلئے موجود ہیں، ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات
کراچی ۔۔۔29دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ نے پرانہ حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ پر آتشزدگی کے بعد ایم کیوایم کی جانب سے قائم کئے گئے امدادی کیمپ پر سانحہ کے متاثرین کی شکایات کے اندراج اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک دوسرا ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا ہے ۔ایک بیان میں ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے کہاکہ عوام ایم کیوایم کے ٹمبر مارکیٹ پر قائم کئے گئے امدادی کیمپ پر ہیلپ لائن نمبر32775998 021-پر 24گھنٹے رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانے والے ہیلپ لائن نمبر 021-32735409کو منسوخ سمجھا جائے ۔ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کیلئے قائم کئے گئے ایم کیوایم کے امدادی کیمپ پر حق پرست اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی اور دیگر ذمہ داران موجود ہیں جو متاثرہ عوام اور تاجروں کی رہنمائی کررہے ہیں اور ان کے نقصانات کے اذالے اور تخمینے کیلئے کاغذی کارروائی سمیت متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہے ہیں ۔

12/10/2016 6:39:20 AM