Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ


وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 12/28/2014
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں ہونے والی آتشزدگی اورشہریوں کے مالی نقصان پراظہار افسوس
اگر آگ بجھانے کے بروقت انتظامات کیے جاتے تو شہریوں کی املاک کو بچایاجاسکتا تھا، الطاف حسین
کراچی میں فائربریگیڈ جیسا اہم ادارہ جدید گاڑیوں اور آگ بجھانے کے دیگر جدید آلات سے محروم ہے، الطاف حسین
صوبائی اور وفاقی حکومت بھی اپنی ذمہ داری کااحساس کرے اور خصوصی فنڈز فراہم کرے، الطاف حسین
وفاقی وصوبائی حکومتیں وی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ، ہرشعبہ میں کفایت شعاری سے کام لے، وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وزراء کی شاہ خرچیاں بند کی جائیں، الطاف حسین
وفاقی حکومت قانون سازی کرکے اس بات کویقینی بنائے کہ چاروں صوبوں میں حکمراں جماعت اپنے جلسے جلوسوں میں سرکاری وسائل ،سرکاری مشینری اورافرادی قوت استعمال نہ کرسکے، الطاف حسین
وفاقی حکومت ، کراچی میں آتشزدگی سے متاثرہ عوام کی ہرممکن مددکرے گی، وزیرخزانہ اسحاق ڈار
سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قدرتی آفات اور حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے وفاقی فنڈز کو استعمال کرے، اسحاق ڈار
وی وی آئی پی کلچر اور شاہ خرچیوں کا کلچر تبدیل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اسحاق ڈار
آپ دکھی انسانیت کی خدمت ، عبادت سمجھ کر ادا کررہے ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ کو اس کارخیر کا اجردے گا، اسحاق ڈار
لندن۔۔۔28،دسمبر2014ء
وڈیو
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان پر دلی افسوس کااظہار کیا۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی وزیرخزانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت آتشزدگی سے متاثرہ عوام کی مدد کے بجائے محض وضاحتیں کررہی ہے ۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں قدرتی آفات ، سانحات اور حادثات سے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کسی قسم کے عملی اور ٹھوس اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں لہٰذا کسی بھی قدرتی آفات اور حادثات میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے وفاقی حکومت کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگرٹمبر مارکیٹ کراچی میں لگنے والی آگ کو بروقت بجھانے کے انتظامات کیے جاتے،صوبائی حکومت اور شہری انتظامیہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مجرمانہ غفلت کامظاہرہ نہ کرتیں تو شہریوں کی املاک کو بچایاجاسکتا تھا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اتنے بڑے شہر میں آگ پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ جیسا اہم ادارہ جدید گاڑیوں اور آگ بجھانے کے دیگر جدید آلات سے محروم ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت بھی اپنی ذمہ داری کااحساس کرے اور خصوصی فنڈز فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ وی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرکے حکومت کے ہرشعبہ میں کفایت شعاری سے کام لے، وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وزراء کی شاہ خرچیاں بند کی جائیں اور سرکاری فنڈز کو عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے استعمال کیا جائے۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ ٹمبرمارکیٹ کراچی میں آتشزدگی سے متاثرہ عوام کی بھرپور مدد کی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے تجویز دی کہ وفاقی حکومت قانون سازی کرکے اس بات کویقینی بنائے کہ چاروں صوبوں میں حکمراں جماعت اپنے جلسے جلوسوں میں سرکاری وسائل ،سرکاری مشینری اورافرادی قوت استعمال نہ کرسکے۔ 
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آتشزدگی کے نتیجے میں شہریوں کی قیمتی املاک خاکستر ہونے پر دلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے جناب الطاف حسین کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت ، کراچی میں آتشزدگی سے متاثرہ عوام کی ہرممکن مددکرے گی ۔انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات دیئے گئے ہیں اور گزشتہ سال سندھ حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کی مدد میں 16 فیصد اضافی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں اور یہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قدرتی آفات اور حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ان فنڈز کو استعمال کرے ۔ حکومت سندھ کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ترجیحات طے کرے اوروفاق کی جانب سے دیئے گئے فنڈز کو استعمال کرے ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کی بات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ وی وی آئی پی کلچر اور شاہ خرچیوں کا کلچر تبدیل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔انہوں نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ آپ دکھی انسانیت کی خدمت ، عبادت سمجھ کر ادا کررہے ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ کو اس کار خیر کا اجردے گا۔ 

12/6/2016 2:15:32 AM