Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے دہشتگردوں اور انکے حماتیوں کیخلاف فوج کو دو سال کیلئے ملک کی کمان سنبھالنے کیلئے کہا تھا، رابطہ کمیٹی


جناب الطاف حسین نے دہشتگردوں اور انکے حماتیوں کیخلاف فوج کو دو سال کیلئے ملک کی کمان سنبھالنے کیلئے کہا تھا، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/26/2014
جناب الطاف حسین نے دہشتگردوں اور انکے حماتیوں کیخلاف فوج کو دو سال کیلئے ملک کی کمان سنبھالنے کیلئے کہا تھا، رابطہ کمیٹی
لاہور بار ایسوسی ایشن کے چند متعصب عہدیداران سیاسی مفادت کی خاطر عوام کو گمراہ کرنے کی شرمناک کوشش کر رہے ہیں
ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ لاہور بار ایسوسی ایشن معزز ججوں کے مقد مات کی پیروی سے انکار کی وجہ اور ججز کے تحفظ کے اقدامات کیلئے آواز اُٹھاتا
پاکستان میں چند کالی بھیڑیں وکلاء کے مقدس پیشے کو اپنی ذاتی تسکین کیلئے سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہیں
جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ حکمرانوں کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف آواز بلند کی
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی لاہور بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل چوہدری سلیم لادی و دیگر عہدیداران کی جانب سے جناب الطاف حسین کے فوج سے متعلق بیان کو شرمناک قرار دئیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت 
کراچی ۔۔۔26دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل چوہدری سلیم لادی و دیگر عہدیداران کی جانب سے جناب الطاف حسین کے فوج سے متعلق بیان کو شرمناک قرار دئیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما اور ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ حکمرانوں کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز بلندکی ہے جس کی پاداش میں ایم کیو ایم کے 17ہزار سے زائد کارکنان و ذمہ داران کو ماورائے عدالت قتل اور سینکڑوں کارکنان کو لاپتہ کیا جاچکا ہے جن کی بازیابی کیلئے عدالتوں میں پٹیشن دائر کی گئیں ہیں لیکن آج تک انصاف کی علمبردار کسی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکنان کو انصاف فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات نہیں کئے جبکہ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی جانب سے ان مظلوموں کے لئے کوئی عملی پیش رفت توکجا ان کے حق میں آواز بھی نہیں اُٹھائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ملک کو طالبان دہشتگردوں اور انکے حماتیوں سے پاک کرنے کیلئے فوج کو دو سال کیلئے ملک کی کمان سنبھالنے کیلئے کہا تھا لیکن بار ایسوسی ایشن کے چند متعصب عہدیداران انکے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹاکر پیش کرکے عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ لاہور بار ایسوسی ایشن معزز ججوں کے مقد مات کی پیروی سے انکار کی وجہ اور ججز کے تحفظ کے اقدامات کیلئے آواز اُٹھاتی مگرہمارے ملک میں چند کالی بھیڑیں وکلاء کے مقدس پیشے کو بھی اپنی ذاتی تسکین اور سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے مذکورہ بالا اراکین اپنی توجہ صرف ملک کے مظلوم و غریب عوام کو انصاف کی بہتر فراہمی پر مرکوزرکھیں اور اپنے سیاسی مفادات کی خاطر عوام کو گمراہ کرنے کے شرمناک اقدامات سے دور رہیں کیونکہ اس سے نا صرف بار ایسوسی ایشن بلکہ وکلاء کے مکرم پیشے کی بھی ساکھ خراب ہوگی ۔

12/9/2016 3:21:54 PM