Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کی قیادت اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادمیں اختلافات کے بار ے میں بیہودہ اورشرانگیزباتیں سراسرمن گھڑت،بے بنیاداورسفید جھوٹ ہیں جن کاحقیقت سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے ۔رابطہ کمیٹی
Posted on: 2/26/2013
کراچی ۔۔۔ 25 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایک نجی ٹی وی پرپیرکونشرہونے والے ایک تجزیاتی پروگرام میں دیئے جانے والے اس تاثرکوقطعی طورپر من گھڑت،بے بنیاد اورگمراہ کن قراردیاہے جس کے مطابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکے استعفے کے بارے میں گورنرسندھ اورایم کیوایم کی قیادت میں شدیداختلافات پائے جاتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے مابین سیاسی اختلافات کو بعض عناصر ایک ایسارخ دے رہے ہیں اورکارکنان وعوام میں وسوسے اورگمراہی پھیلانے کیلئے یہ شرانگیز تاثردے رہے ہیں کہ قائدتحریک الطاف حسین اب ڈاکٹرعشرت العبادکوکسی بھی صورت میں گورنر کے عہدے پر دیکھنانہیں چاہتے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ بیہودہ اورشرانگیزباتیں ایم کیوایم کے خلاف ڈس انفارمیشن مہم کاحصہ ہیں جوسراسرمن گھڑت، بے بنیاداورسفید جھوٹ ہیں جن کاحقیقت سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے ، یہ بے بنیاداورجھوٹی باتیں ایم کیوایم کی صفوں میں انتشارپھیلانے کی سنگین کوشش ہیں۔مذکورہ تجزیہ سراسر بددیانتی کی سنگین ترین مثال ہے اوراس گمراہ کن پروپیگنڈے کااصل مقصد عوام کی توجہ اصل عوامی مسائل سے ہٹانااور عوام میں شکوک وشبہات پیداکرناہے۔رابطہ کمیٹی نے واضح الفاظ میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی پوری قیادت کاگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد پرجواعتماد کل تھا وہی آج بھی ہے اوران خبروں میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین ڈاکٹرعشرت العبادکوان کے عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے واضح کیاکہ ایم کیوایم ایک جمہوریت پسندجماعت ہے اوراس میں ہونے والے تمام سیاسی فیصلے اجتماعی طورپرہونے والے مباحثے کے بعد عوام میں لائے جاتے ہیں ۔جہاں تک ڈاکٹرعشرت العبادکے استعفے کا تعلق ہے تواس سے متعلق انہوں نے جوبھی فیصلہ کیاہے وہ اپنے ضمیر کے مطابق کیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کارکنان وعوام سے کہاکہ وہ اپنی صفوں میں انتشارپھیلانے کی سازشوں سے ہوشیاررہیں اوران سازشوں کا شکار ہرگزہرگز نہ ہوں۔
1/18/2026 3:58:22 PM
سانحہ گل پلازہ کراچی دشمن پیپلزپارٹی کی حکومت کی بے حسی، مجرمانہ غفلت
...
18 Jan 2026
انسانی حقوق کی ممتاز وکیل ایمان مزاری ایڈوکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی
...
17 Jan 2026
میں فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیرصاحب سےاپیل کرتاہوں کہ وہ اس بات کی تحقیق
...
17 Jan 2026
تیسری عالمی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جنگ ہوئی تو پاکستان کس کا ساتھ
...
15 Jan 2026
ایم کیوایم اوورسیز آسٹریلیا یونٹ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں ردوبد
...
13 Jan 2026
لوئر مڈل کلاس طبقے کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کرنے سے سندھ ک
...
13 Jan 2026
شہید وفا پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید کوسلام
...
13 Jan 2026
خیبرپختونخوا کے نوجوان اور باہمت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کراچی، حیدرآ
...
11 Jan 2026
وزیراعلیٰ KPK سہیل آفریدی اوران کے ساتھیوں کو کراچی آمد پر دل کی گہرائ
...
09 Jan 2026
اتوارکو مزارقائداعظم پرباغ جناح میں ہونے والے خیبرپختونخواہ کے وزیراع
...
09 Jan 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us