Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسیح مذہب کے تہوارکرسمس کے موقع پر ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے وفد کا شہر کے مختلف چرچوں کا دورہ


مسیح مذہب کے تہوارکرسمس کے موقع پر ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے وفد کا شہر کے مختلف چرچوں کا دورہ
 Posted on: 12/23/2014
مسیح مذہب کے تہوارکرسمس کے موقع پر ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے وفد کا شہر کے مختلف چرچوں کا دورہ 
گریٹ گاسپل چرچ ، پادری روبن زر، کورنگی میں پادری آئرن جاوید،فادر آشر اور شاہ فیصل میں کیتھولک چرچ کی کمیٹی سے ملاقات کی 
جناب الطاف حسین کی جانب سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ہم وطنوں کو کرسمس کی دلی مبارک باد پیش کی
کراچی ۔۔۔23دسمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیوا یم کی اقلیتی امور کمیٹی کے وفد نے کرسمس کے موقع پر شہر کے مختلف چرچز کا دورہ کیا اور مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے ہم وطنوں کو کرسمس کے تہوارکی دلی مبارک باد پیش کی ۔ایم کیوا یم کے وفد میں انچارج سید منو رالاسلام و اراکین کمیٹی شامل تھے جنہوں نے گلبرگ ٹاؤن میں گریٹ گاسپل چرچ ، عزیز آباد میں نعمت کالونی میں پادری روبن زر صاحب اور کورنگی میں پادری آئرن جاوید،فادر آشر اور شاہ فیصل میں کیتھولک چرچ کی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور ان سے انتظامی امور اور کرسمس کے حوالے سے تقریبات کی معلومات حاصل کی ۔اس موقع پر چرچ کے بشپس اور اراکین نے جناب الطاف حسین کی درازئ عمر ، صحت و تندرستی کیلئے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق خصوصی دعا کی اور وفد کی آمد پر ایم کیوا یم کے اراکین کا شکریہ اداکیا ۔

12/4/2016 6:27:29 PM