Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

موسیٰ کالونی کراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعہ پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہارمذمت


موسیٰ کالونی کراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعہ پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہارمذمت
 Posted on: 12/23/2014
موسیٰ کالونی کراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعہ پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہارمذمت
موسیٰ کالونی میں ایک دکان پر مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے تین افرادشدیدزخمی ہوگئے
32سالہ مطاہر حسین جعفری اور 38سالہ عون نقوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے 
مطاہرحسین ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن تھے
طالبان دہشت گردوں کی طرح فرقہ وارانہ قتل اوردہشت گردی کرنے والے شدت پسندعناصرکے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔الطاف حسین 
مطاہرحسین جعفری شہیداورعون نقوی شہیدکے لواحقین سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن۔۔۔ 23 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعہ میں ایم کیو ایم کے ایک کارکن سمیت دوافرادکی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں ۔ گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں قسطوں پرسامان کی ایک دکان پر مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے تین افرادشدیدزخمی ہوگئے جن میں سے دوافراد32سالہ مطاہر حسین جعفری ولدمحمدحسین جعفری اور 38سالہ عون نقوی ولدوصی حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔ ان میں مطاہرحسین ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن تھے۔ جناب الطاف حسین نے فرقہ وارانہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ طالبانائزیشن کی طرح فرقہ وارانہ دہشت گردی بھی ملک کاایک بہت بڑامسئلہ ہے جس کی روک تھام کرنابھی ملک کی بقاء اورداخلی امن واستحکام کیلئے ضروری ہے۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی، چیف آف آرمی اسٹاف ،جنرل راحیل شریف اورڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اخترسے مطالبہ کیاکہ کہ طالبان دہشت گردوں کی طرح فرقہ وارانہ قتل اوردہشت گردی کرنے والے شدت پسندعناصرکے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے ۔موسیٰ کالونی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے۔ جناب الطا ف حسین نے مطاہرحسین جعفری شہیداورعون نقوی شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ دونوں شہیدوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ 


12/8/2016 10:12:45 AM