Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کو فوری طور پر سیکوریٹی فراہم کی جائے۔ الطاف حسین


پنجاب میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کو فوری طور پر سیکوریٹی فراہم کی جائے۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/22/2014
پنجاب میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کو فوری طور پر سیکوریٹی فراہم کی جائے۔ الطاف حسین
وزیر اعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اخترسے پرزور مطالبہ
پنجاب میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کوچن چن کرٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاجارہا ہے
ایم کیوایم پنجاب کے صدرمیاں عتیق ، ایم کیو ایم خیبرپختونخو اکے صدربیرسٹرمحمدعلی سیف اورپنجاب کے دیگر سینئر رہنماؤں کو کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے سینئر رہنماؤں اورحق پرست ارکان قومی اسمبلی اورسینیٹرزنے حکومت پنجاب سے سیکوریٹی فراہم کرنے کی بات کی لیکن وعدوں کے باوجود حکومت پنجاب ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے
اگرپنجاب میں ایم کیوایم کے کسی ایک کارکن یارہنماکوخدانخواستہ کوئی نقصان پہنچاتوپورے ملک میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام ترذمہ داری حکومت پنجاب پر عائد ہوگی
آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورآئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اخترایم کیوایم کے ان رہنماؤں کو سیکوریٹی فراہم کرنے میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔ 22 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پنجاب میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کوملنے والی دھمکیوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورآئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اخترسے پرذورمطالبہ کیاہے کہ پنجاب میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کوفوری طورپرسیکوریٹی فراہم کی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پنجاب میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کوچن چن کرٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاجارہا ہے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایم کیوایم پنجاب کے تین رہنما شہیدکئے جاچکے ہیں۔18جون 2014ء کولاہورمیں ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما محترمہ طاہرہ آصف کو دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بناکرشہیدکردیا۔ 9دسمبر2014ء کوسیالکوٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور کو دہشت گردوں نے شہیدکیا اور18دسمبر2014ء کوایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے سینئرنائب صدر اصغر عباس جعفری کو دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بناکرشہیدکردیالیکن ابھی تک حکومت پنجاب نے کسی ایک شہیدرہنما کے قاتل کو گرفتار نہیں کیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتہ سے ایم کیوایم پنجاب کے صدراوررابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق ، ایم کیو ایم خیبرپختونخوا اورفاٹاکے صدر بیرسٹر محمدعلی سیف اورپنجاب کے دیگرسینئررہنماؤں کو کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ایم کیوایم کے سینئر رہنماؤں اورحق پرست ارکان قومی اسمبلی اورسینیٹرزنے حکومت پنجاب کی کابینہ کے ارکان سے بار بارمطالبہ کیاکہ پنجاب میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کو سیکوریٹی فراہم کی جائے لیکن وعدوں کے باوجود حکومت پنجاب ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور حکومت پنجاب نے اب تک ایم کیوایم کے رہنماؤں کو سیکوریٹی فراہم نہیں کی ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرپنجاب میں ایم کیوایم کے کسی ایک کارکن یارہنماکوخدانخواستہ کوئی نقصان پہنچا تو پورے ملک میں بھرپوراحتجاج کیاجائے گاجس کی تمام ترذمہ داری حکومت پنجاب پرعائدہوگی۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم پنجاب کے صدرمیاں عتیق،ایم کیوایم خیبر پختونخوا فاٹاکے صدربیرسٹرمحمدعلی سیف اورایم کیوایم پنجاب کے دیگررہنماؤں کو فوری طور پرسیکوریٹی فراہم کی جائے۔انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورآئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اخترسے پرذوراپیل کی کہ میں حکومت پنجاب کی غفلت کے باعث آپ سے پرذوردرخواست کرتاہوں کہ جب حکومت ان رہنماؤں کوسیکوریٹی فراہم نہیں کرتی توآپ ایم کیوایم کے ان رہنماؤں کوسیکوریٹی فراہم کرنے میں اپناعملی کرداراداکریں۔ 
وڈیو


12/10/2016 8:18:01 PM