Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اللہ تعالیٰ کے احکامات اور سرکار دو عالم ؐکی تعلیمات کے منکر ہیں، غازی صلاح الدین رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اللہ تعالیٰ کے احکامات اور سرکار دو عالم ؐکی تعلیمات کے منکر ہیں، غازی صلاح الدین رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 12/22/2014
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اللہ تعالیٰ کے احکامات اور سرکار دو عالم ؐکی تعلیمات کے منکر ہیں، غازی صلاح الدین رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
قائد تحریک الطاف حسین نے سورۃ المنافقون میں مسلمانوں کے لبادے میں منافقین اور سورۃ التوبہ میں مسجد ضرار کے حوالہ سے مدلل بات کی ہے، غازی صلاح الدین
قائد تحریک الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ؐکی تعلیمات کی روشنی میں لال مسجد کو ڈھانے کی بات کی ہے جہاں دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں، غازی صلاح الدین
قرآن اور سنت نبوی ؐکی روشنی میں مدلل باتوں پر تنقید سے ثابت ہوگیا ہے کہ جماعت اسلامی اور سراج الحق، مسجد ضرار کے پیروکار ہیں، غازی صلاح الدین
لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی حمایت کرنے والے خود بیرونی ایجنٹ ہیں اور غیرملکی ایجنڈے پر کام کرکے پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، غازی صلاح الدین
کراچی ۔۔۔22، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے اس بیان جس میں انہوں نے کہاہے کہ ’’کسی بھی مسلمان کو مسجد جلانے اورمدرسے گرانے کی باتیں زیب نہیں دیتیں‘‘پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سراج الحق اللہ تعالیٰ کے احکامات اور سرکار دوعالم ؐ کی تعلیمات کے منکر ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے قرآن مجید کے 28 ویں سپارے میں قرآن مجید کی 63 ویں سورۃ المنافقون میں مسلمانوں کے لبادے میں منافقین اورسورۃ التوبہ کی آیت نمبر107 سے 110 میں مسجد ضرار کے حوالہ سے مدلل بات کی ہے اور نبی کریم ؐکے احکامات کی روشنی میں مسجد ضرار کو ڈھانے کا تذکرہ کیا ہے جہاں دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کی جاتی تھیں ۔ غازی صلاح الدین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ؐ کی تعلیمات کی روشنی میں جناب الطاف حسین نے لال مسجد کو ڈھانے کی بات کی ہے جہاں دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں، جہاں مہلک اسلحہ کے ڈھیرہیں جنہیں مسلمانوں پر حملوں کیلئے استعمال کیاجاتا ہے اور جوپاکستان اوراسکے آئین کوتسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ایسے عناصر کی حمایت اور قرآن مجید کے احکامات اور سنت نبویؐ کی روشنی میں کی جانے والی مدلل باتوں پر تنقید کرکے سراج الحق نے ثابت کردیا ہے کہ جماعت اسلامی اور سراج الحق ،مسجد ضرار کے پیروکارہیں اور منافقین کی صف میں کھڑے ہیں۔ غازی صلاح الدین نے کہاکہ مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے والی لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی حمایت کرنے والے خود بیرونی ایجنٹ ہیں اور غیرملکی ایجنڈے پر کام کرکے پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔

12/6/2016 1:51:30 PM