Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کینیڈا کے زیر اہتمام ٹورانٹو، کیلگری، ایڈمنٹن‘ مونٹریال، ونڈسر سمیت کینیڈا کے مختلف شہروں میں یوم شہدا منایا گیا


ایم کیوایم کینیڈا کے زیر اہتمام ٹورانٹو، کیلگری، ایڈمنٹن‘ مونٹریال، ونڈسر سمیت کینیڈا کے مختلف شہروں میں یوم شہدا منایا گیا
 Posted on: 12/21/2014
ایم کیوایم کینیڈا کے زیر اہتمام ٹورانٹو، کیلگری، ایڈمنٹن‘ مونٹریال، ونڈسر سمیت کینیڈا کے مختلف شہروں میں یوم شہدا منایا گیا
14 دسمبر 1986 سانحہ قصبہ علی گڑھ، باو محمد انور شہید، اصغر عباس شہید دیگر حق پرست شہداء سمیت سانحہ پشاور میں شہید معصوم طلبہ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا 
کینیڈا۔۔۔21دسمبر2014ء
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام ٹورانٹو، کیلگری، ایڈمنٹن‘ مونٹریال ، ونڈسر سمیت کینیڈا کے مختلف شہروں میں یوم شہدا حق انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں ایم کیو ایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی ، جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسین، سینٹرل کمیٹی، چیپٹرز انچارجز اور کارکنان نے کہا کہ باو محمد انور، سید اصغر عباس اور چنیسر گوٹھ میں متحدہ کے کارکنان کا قتل عام نظریہ حق پرستی کوروکنے کی سازش ہے، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جارہی ہے ،چینیسر گوٹھ میں ہمارے ساتھی نعمان بھائی ، قادر بخش بھائی کوشہید اور کئی کارکنان کو شدید زخمی کردیا گیا۔ سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے کہا کہ متحدہ کے ساتھ ظلم و بربریت کا رویہ صرف اس لئے رکھا جا رہا ہے کہ جناب الطاف حسین نے وڈیروں ، جاگیرداروں، کرپٹ حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کے کرتا دھرتاوں کے ظلم و جبر کو للکارا ہے،لیکن وہ دن دور نہیں جب ملک کے کونے کونے میں یہ صدا ئے حق پھیل جائیگی۔ علاوہ ازیں تمام شہدا حق بشمول 14 دسمبر 1986 سانحہ قصبہ علی گڑھ کی 28 ویں برسی اور چنیسر گوٹھ کے شہدا ، باو محمد انور شہید اور سید اصغر عباس کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور تحریک کے تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفرت ، قائد تحریک کی صحت و تندرستی ، پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصا دعا کی گئی۔


4/26/2024 8:23:28 PM