Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام جامع حفصہ اور لال مسجد کے خطیب ملا عبد العزیزکے خلاف احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم کے زیر اہتمام جامع حفصہ اور لال مسجد کے خطیب ملا عبد العزیزکے خلاف احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 12/21/2014
طالبان کا جو یار ہے۔۔۔ غدار ہے۔۔۔ غدار ہے
ایم کیوایم کے زیر اہتمام جامع حفصہ اور لال مسجد کے خطیب ملا عبد العزیزکے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور و اراکین، حق پرست اراکین اسمبلی، نوجوانوں، خواتین، بزرگوں، سول سوسائٹی کے نمائندگان، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت 
مظاہرین کے ملا عزیز کے خلاف نعرے و مطالبے ’’پاکستان میں داعش کے علمبردار ۔۔۔ طالبان کے سب سے بڑے طرفدار۔۔۔ ملا عبد العزیز کو فی الفور گرفتار کرو‘‘، ’’بزدل مولانا اپنی زبان کو لگام دو‘‘ ،معصوم بچوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا، داعش القاعدہ کی حمایت کرنے والوں جواب دو، مولوی عبد العزیز برقعہ پہن کر بھاگنے والے شرم کرو 
تصاویر
کراچی ۔۔۔21دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال مسجد کے خطیب منافق مولانا عبد العزیز کے خلاف کراچی پریس کلب پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعدا د میں کارکنان و عوام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوا یم کی جانب سے پریس کلب کے سامنے موجود سڑک پر ہزاروں افرادکے لئے اانتظام کیا گیا تھا،احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور ،اراکین رابطہ کمیٹی غاز ی صلاح الدین ،کہف الوریٰ، عارف خان ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر نصر ت شوکت ،اسلم آفریدی ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان ، سید حیدر عباس رضوی ، گلفراز خا ن خٹک حق پرست اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی ،علما ء کرام و مشائخ عظام ،صدر سنی علماء یوتھ ونگ عمر فاروق قادری ، صدر سنی اتحاد کو نسل علامہ اشرف گورمانی ، علامہ مفتی غلام مرتضیٰ سہروردی ،علامہ قاری محمد صدیق، علامہ قاری غلام سبحانی ، علامہ قاری محمد ثاقب صدیقی ، علامہ قاری ابو بکر گورمانی و دیگر علما ء کرام،نوجوانوں ، خواتین ، بچوں ، بزرگوں ،ادیبوں ، سو ل سوسائٹی کے نمائندگان ، صحافیوں ، ایم کیو ایم کے تنظیمی شعبہ جات کے مرکزی و علاقائی ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف شخصیات ، کارکنان اور حق پرست عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرمظاہرین کے سامنے نصب بڑے اسکرین پر ’’ پاکستان میں داعش کے علمبردار ۔۔۔طالبان کے سب سے بڑے طرفدار۔۔۔خودکش حملوں کے مرکزی کردار۔۔۔ملا عبد العزیز کو فی الفور گرفتار کرو ‘‘ جلی حروف میں درج تھے جبکہ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں مولوی عبد العزیز کے طالبان کی حمایت میں دئیے گئے بیان کے خلاف مذمتی پلے کارڈز اور بینرز تھامے ہوئے تھے جن پر ’’بذدل مولانا اپنی زبان کو لگا م دو ‘‘،طالبان کا جو یار ہے غدار ہے ۔۔۔غدار ہے ،معصوم بچوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا،داعش القاعدہ کی حمایت کرنے والوں جواب دو ، دہشتگردوں کے سردار کو گرفتار کرو ، ’’مذہب کے نام پر دہشتگردی بند کرو، مولوی عبد العزیز برقعہ پہن کر بھاگنے والے شرم کرو، ان معصوم بچوں کی کیا غلطی تھی ؟ ، We Miss You، طالبان کا پاکستان یا قائد اعظم کا پاکستا ن سمیت دیگر درجنوں نعرے اور مطالبے درج تھے ۔ احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی پاکستا ن کے انچارج قمر منصور و دیگرنے خطاب کیا اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، چیف آ ف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور متعلقہ اداروں سے مولانا عبد العزیز کے منافقانہ بیان کا نوٹس لیکر اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
 

4/19/2024 9:53:35 AM