Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کو دھمکی، فساد کرنیوالے مولوی عبد العزیز کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے، آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے، قمر منصور


جناب الطاف حسین کو دھمکی، فساد کرنیوالے مولوی عبد العزیز کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے، آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے، قمر منصور
 Posted on: 12/21/2014
جناب الطاف حسین کو دھمکی، فساد کرنیوالے مولوی عبد العزیز کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے، آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے، قمر منصور 
حکمران معصوم لاشے اٹھانے کے بعد بھی تذبذب کا شکار ہیں، کسی جماعت نے کھل کر طالبان کی مذمت نہیں کی، سید حیدر عباس رضوی
ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا ملک کو قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنانا ہے یا طالبان کا پاکستا ن، سینیٹر بابر خان غوری
سانحہ پشاور میں شہید معصوم بچوں کے خون سے غداری کرنے والا دراصل غدار پاکستان ہے، سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی
ملا عبد العزیز کو تاریخ یاد رکھنی چاہئے، جس نے جناب الطاف حسین کو للکارا ہے اس سے قدرت نے انتقام لیا ہے، خواجہ اظہار الحسن
مولوی عبد العزیز نے دہشتگردوں کی حمایت اور کلاشنکوف شریعت کے ذریعے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی، سید فیصل علی سبزواری 
ظالموں کو سرعام پھانسی پر نہیں لٹکایا تو وحشی درندے ہمارے گھروں میں معصوم بچوں کے گلے کاٹ دیں گے، جمیل راٹھور 
مسجد سے دین کا پیغام پھیلایا جاتا ہے، ظلم و جبر کی تلقین کرنے والی عمارتیں مسجد ضرار کا نمونہ ہوتی ہے، علامہ علی کرار نقوی 
جماعت اہل سنت جناب الطاف حسین کی جانب سے لال مسجد کو گرانے کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے، محمد حسین لاکھانی
جناب الطا ف حسین کو لال مسجد کے خطیب عبد العزیز کے دھمکی آمیز بیان کے خلاف کراچی پریس کلب پر بڑا احتجاجی مظاہرہ
تصاویر
کراچی ۔۔۔21دسمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال مسجد و جامعہ حفصہ کے خطیب عبد العزیز کی جانب سے جناب الطاف حسین کودھمکی آمیز ویڈیو پیغام کے خلاف کراچی پریس کلب پر بڑا احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا جس سے انچارج رابطہ کمیٹی پاکستان قمر منصور،رکن رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی، سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن،حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید فیصل علی سبزواری، حق پرست سینیٹر بابر خان غوری ،حق پرست سینیٹرمولانا تنویر الحق تھانوی، معروف مذہبی اسکالر و صدر متحدہ بین المسلمین فورم جمیل راٹھوڑ ،معروف عالم دین علامہ علی کرار نقوی اور جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر محمد حسین لاکھانی نے خطاب کیا۔ قمر منصور نے کہاکہ ایم کیو ایم ملک کی تیسری بڑی جماعت ہے جس کے قائد جناب الطاف حسین کروڑوں لوگوں کے دلوں میں دھڑکتے ہیں،جناب الطاف حسین کو شریعت کے نام پر فساد کرنے والے مولوی عبد العزیز نے دھمکی دی ہے جس پر ہم نے قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے مولانا عبد العزیز کے خلاف اے آئی آر درج کروا دی ہے ۔ انہوں نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے میں قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مظاہرہ جناب الطاف حسین کے خلاف مولانا عبد العزیز کے بیان کی مذمت اور عبدالعزیزکی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ، مولانا عبد العزیز کو آرٹیکل 6کے ذریعے کار روائی کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے ، آ پریشن ضرب عضب کو ملک کے کونے کونے میں بیک وقت پھیلایا جائے تاکہ مذہبی جنونیوں کو جہنم واسل کیا جا سکے ،طالبان کے خلاف جنگ کو پاکستا ن اور پاکستان کی سلامتی کی جنگ سمجھا جائے، سانحہ پشاور کے درپردہ عناصر اور طالبان کے حامیوں کے خلاف کار روائی کی جائے اور یہ احتجاجی مظاہرین یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ بتایا جائے کہ کن لوگوں نے لال مسجد کی دوبارہ تعمیر کرواکر وہاں دوبارہ دین کے خلاف کام شروع کروادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں پریس کلبز کے آگے مولو ی عبد العزیز کے بیان کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔ قمر منصور نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مولانا عبد العزیز کی دھمکی کا نوٹس لیکر اسے قانون کی گرفت میں لائیں ۔سید حید ر عباس رضوی نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے خلاف لال مسجد میں بیٹھے ملا عبد العزیز نے جناب الطاف حسین کو قتل کی دھمکی دی اور اپنے ویڈیو پیغام میں جو غیر اخلاقی زبان استعمال کی ہے آج پریس کلب پر موجود لاکھوں عوا م اس بیان کی مذمت کرتے ہیں ،جناب الطاف حسین نے قرآنی حوالوں سے مسجد ضرار کے نمونے لال مسجد کو ڈھانے کی بات کی جس پر منافقین کو تکلیف ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام طاقت کا مرکز کراچی اورکراچی کی طاقت کا مرکز نائن زیرو ہے جبکہ نائن زیرو کے مالک جناب الطاف حسین ہیں ،کراچی پورے ملک کو چلانے کیلئے 75فیصد رینیو دیتا ہے اور ملک کے تمام صوبوں و علاقوں کے انتظامی امور کا دارو مدار کراچی کے استحکام پر ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کو دھمکیاں دینے والے یاد رکھیں کہ الطاف حسین کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہے اوران کے کروڑوں جانثار ہیں ،ہمارے آبا�ؤ اجداد نے پاکستان بنانے کیلئے 20اورملک کو بچانے کیلئے 7لاکھ جانوں کے نذرانے پیش کئے اور جناب الطاف حسین کیلئے 20ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دی ہیں ہمیں موت سے ڈرانے کی کوششیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، ہم سر کٹا سکتے ہیں لیکن ملا عبد العزیز جیسے ظالموں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے آغاز سے ہی دہشتگردوں او ر دہشتگردی کی مذمت کی لیکن ہمارے حکمران آج 150معصوم لاشوں کو اٹھانے کے بعد بھی تذبذب کا شکار ہیں ،ملک کی کسی سیاسی جماعت نے کھل کر طالبان دہشتگردوں کی مذمت نہیں کی لیکن جناب الطاف حسین نے پشاور کے سانحے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے والدین سے اظہار یکجہتی کیلئے تبت سینٹر پر عظیم الشان اجتماع کیا تاکہ دنیا کو ان دھکی والدین کے غم سے آشنا کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے 100سے زائد مختلف مسالک کی مساجد کو بموں سے اُڑایا، امام بارگاہوں ، گرجاؤں، مزارات اور دیگر عبادتی مراکز کو خودکش حملوں سے اُڑایا ہے ۔ انہوں نے مسلح افواج کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ ضرب عضب کو ملک کے کونے کونے میں بیک وقت پھیلا دیا جائے تاکہ ان طالبان دہشتگردوں سے پورے ملک کو پاک کر دیا جائے ۔سینیٹر بابر خان غوری نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹیاں بنانے سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ اب ملک کو قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنانا ہے یا طالبان کا پاکستا ن بناناہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی کہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جو ملک کی مسلح افواج کے حوصلے بلند کرنے اور دہشتگردوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور آج تک سانحہ پشاور میں شہید بچوں کے غم سے نڈھال ہیں ۔خواجہ اظہار الحسن نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے احتجاج میں ملا عبد العزیز کی جنا ب الطاف حسین کو دھمکی کیخلاف پاکستان کی تمام قومیتوں ، مذاہب ، علاقوں ، مسالک اور مکاتب کے عوام کی نمائندگی موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملا عبدالعزیز کی رہائشگا ہ کو لینڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شوکا ز نوٹس جاری کیا گیا تو عبد العزیز نے ریاست کے اندر ریاست کو چیلنج کیا جسے کیمرے کی آنکھ سے پوری دنیا نے دیکھا تھا اور آج یہی ڈنڈا بردار شریعت کا حامی جناب الطاف حسین کے خلاف اپنی زبان استعمال کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملاعبد العزیزکو تاریخ یاد رکھنی چاہئے کہ جس کسی نے بھی جناب الطاف حسین کو للکاراہے اس سے قدرت نے انتقام لیاہے اورآج جناب الطاف حسین کی حمایت میں ہزاروں افراد کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہیں اور آج سانحہ پشاور میں شہید 150بچوں کے ساتھ ساتھ ملک میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے تمام پاکستانیوں کا مقدمہ لیکر یہاں موجود ہیں ۔ انہوں نے ملک بھر کے میڈیا ، دانشوروں ، قلمکاروں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس جنگ میں افواج پاکستان اور ایم کیوا یم کا ساتھ دیں اور دہشتگردوں کی حمایت کرنے والے ایسے ملک دشمن مولوی کو بے نقاب کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے ملک میں ڈانڈے کے ذور پر شریعت کے نفاذ کی مذمت کی ہے اور طالبان ، داعش و دیگر دہشتگردوں کی مخالفت کی ہے جس کی پاداش میں ہمارے چار اراکین اسمبلی اور سینکڑوں کارکنان و عہدیداران کو شہید کیاگیا لیکن جناب الطاف حسین اور انکے چاہنے والے آج بھی دہشتگردی کی مخالفت کرتے ہیں ۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملا عبد العزیز کے جناب الطاف حسین کیخلاف بیا ن کا نوٹس لے اور اسے گرفتار کرائیں۔حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملا عبد العزیز نے سفاک سانحہ پشاور میں ملوث دہشتگردوں کی حمایت کرکے نا صرف پاکستانیوں بلکہ تمام مسلمانوں کو بھی شرمندہ کر دیا ہے،جناب الطاف حسین نے قرآنی سورتوں کا حوالہ دیکر منافقین کی شناخت بتائی ہے ایسے شخص کے بارے میں مفروضے گھڑنے والے گمراہی کے راستے پر ہیں اور ایسے عناصر کا واحد مقصد ملک میں فتنے برپا کرنا ہے ، جناب الطاف حسین نے سب سے پہلے کراچی میں شیعہ سنی فتنا برپا کرنے والوں کی مخالفت کی اور آپس میں اتحاد کا درس دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے خو ن سے غداری کرنے والا دراصل غدار پاکستان ہے اور ان غداروں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے ۔انہوں نے بڑے احتجاجی مظاہرے کے انعقاد پر جناب الطاف حسین اور کارکنان کو سلام پیش کیا ۔ سید فیصل علی سبزواری نے کہا کہ ملا عبد العزیز نے پاکستا ن سے انتہاء پسندی کے خاتمے اور مسلح افواج کی حمایت کرنے پر جناب الطاف حسین کو ویڈیو پیغام میں قتل کی دھمکی دی ہے جو انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم مولوی عبد العزیز کے ماضی سے واقف ہے جس نے ہمیشہ دہشتگردوں کی حمایت کی ہے اور کلاشنکوف بردار شریعت کے ذریعے ملک کو ماضی میں تباہ کرنے کی کوشش کی اور آج بھی ملک میں انتہا ء پسندی کے فروغ کی کوششیں کر رہا ہے اور جناب الطاف حسین نے ایسے مولوی کی اصلیت پر سے نقاب اُٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر بازاروں ، مساجد ، امام بارگاہوں ، درگاہوں ، اہم سرکاری و عسکری عمارتوں پر حملے کرنے والوں کے ساتھ ساتھ انکی اخلاقی و مالی معاونت کرنے والے بھی دہشتگردی میں برابر کے شریک اور ملک دشمن دین دشمن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب ملک میں کوئی طالبان کا نام نہیں جانتا تھا ایم کیو ایم نے اس وقت بھی دہشتگردوں اور طالبان کی مخالفت کی اور لال مسجد کی شریعت کو نہیں مانا ، افسوس کی بات ہے کہ آج بھی ملک کی کچھ سیاسی جماعتیں طالبان اور انکے حامیوں کے خلاف جنگ کو فرقہ ورانہ رنگ دینے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن ایم کیو ایم ہر اس فرد اور سوچ کے خلاف ہے جو ہمارے معصوم بچوں کو شہید کرے اور بازاروں ، مساجد ، امام بارگاہوں پر بذدلانہ حملے کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم دہشتگردوں کے خلا ف کارر وائی کرنے والی ہر حکومت اور افواج کے جوانوں کے ساتھ ہے۔جمیل راٹھوڑ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں جس بے دردی سے معصوم بچوں کو قتل کیا گیا اس کو بیان کرنے کیلئے کسی انسان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ظلم و ستم کی داستان کے باوجود ہمارے حکمران بے حسی کا نمونہ بنے ہوئے ہیں لیکن اگر اس ظالموں کو سرعام پھانسی پر نہیں لٹکایا گیا تو وہ دن دور نہیں جب یہ وحشی درندے ہمارے گھروں میں گھس کر ہمارے معصوم بچوں کے گلے کاٹ دیں گے ، نئے پاکستان کی باتیں کرنے والے طالبان و دیگر دہشتگردوں کے نظریے کے پیروکار ہیں جو ملک میں طالبانائزیشن کے کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ملک میں اس وقت جناب الطاف حسین اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی شکل میں دو جرنیل ہیں جن میں سے ایک جنگ کے میدانوں اور دوسرا فکری محاذ پر انتہاء پسندی اور دہشتگردی سے نبر د آزما ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اس ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی ہے جس پر وہ اور انکی جماعت سلام تحسین کے مستحق ہیں۔علامہ علی کرار نقوی نے کہا کہ ظالم اور قاتل کا ساتھ دینے والا بھی ظلم میں برابر کا شریک ہوتا ہے اور ملا عبد العزیز آج کے دور کا یزید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہوتاہے جہاں سے دین کا پیغام پھیلایا جاتا ہے لیکن جہاں سے ظلم و جبر کی تلقین اور ظالموں کی امداد کی جائے وہ مسجد ضرار کا نمونہ ہوتی ہے اور ایسی مسجد کو جالا دینا چاہئے ، ملک کی مسلح افواج ضرب عضب میں طالبان و دیگر دہشتگردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں لیکن بذدل دہشتگرد چھپ معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ انہوں نے کامیاب احتجاجی مظاہرے کے انعقاد پر جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر محمد حسین لاکھانی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے کئی قوتیں گزریں لیکن آج انکو عبرت کے طور پر یا دکیا جاتا ہے ، پشاور میں معصوم بچوں کو قتل کرنے والے بھی در اصل اسی قوت کے پیرو کار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملا عبد العزیز پاکستان میں داعش اور طالبان کا ناصرف وکیل بنا ہواہے بلکہ انکا سربراہ بھی ہے آج جناب الطاف حسین نے اس کی منافقت کے خلاف جس ہمت و جرأت کا مظاہرہ کیاہے وہ قابل تحسین ہے اورجماعت اہل سنت جناب الطاف حسین کی جانب سے لال مسجد کو گرانے کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے اور ہم حکومت سے اس مطالبے کو دہراتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پوری قوم جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے طالبان دہشتگردوں کو پھانسی دینے کا عمل شروع کیا ۔ 

4/25/2024 10:16:58 AM