Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ہمیں یقین ہے کہ مولانا عبد العزیز کے خلاف قانونی کارروائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے گی، انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور


ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ہمیں یقین ہے کہ مولانا عبد العزیز کے خلاف قانونی کارروائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے گی، انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور
 Posted on: 12/21/2014
ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ہمیں یقین ہے کہ مولانا عبد العزیز کے خلاف قانونی کارروائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے گی، انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور 
قرآن مجید کے 28 ویں پارے کی سورۃ المنافقون کی آیات کو سامنے رکھ کر منافقین کے بارے میں بتایا ہے، قمر منصور 
مجھے یقین ہے پشاور میں معصوم بچوں اور بچیوں کو گولیاں مار کر قتل کرنے والے ، مساجد امام بارگاہوں اور دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے والے طالبان دہشت گردوں کے خلاف سیاسی و مذہبی جماعتیں متحدہ قومی موومنٹ کا ساتھ دیں گی، قمر منصور 
عزیز آباد تھانے میں مولانا عبد العزیز کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ
کراچی ۔۔۔۔21دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصورنے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جناب الطاف حسین کے خلاف لال مسجد اسلام آباد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے دھمکی آمیز ویڈیو بیان کے خلاف عزیز آباد تھانہ میں ایف آر آئی درج کرادی ہے جس کا نمبر (304/2014)ہے اور ہمیں یقین ہے کہ مولانا عبد العزیز کے خلاف قانونی کارروائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز عزیز آباد تھانہ میں مولانا عبد العزیز کے دھمکی آمیز ویڈیو بیان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر نصرت ، عارف خان ایڈووکیٹ ، اسلم آفریدی ، حق پرست سینیٹر ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجودتھے ۔ قمر منصور نے کہا کہ قائد جناب الطاف حسین نے سب سے پہلے ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور انہوں نے قرآن مجید کے 28ویں پارے کی سورۃ المنافقون کی آیات کو سامنے رکھ کرمنافقین کے بارے میں بتایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے اپنے دھمکی آمیز ویڈیو بیان میں اسلام آباد کی سول سوسائٹی کے مظاہرے پر الزام لگایا کہ یہ مظاہرہ شیعاؤں نے کیا ہے جبکہ میڈیا خود اس بات کا گواہ ہے کہ سول سوسائٹی کے مظاہرے میں تمام مکاتب فکر کے لوگ موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ مولانا عبد العزیز نے اپنے دھمکی آمیز ویڈیو بیان میں جناب الطاف حسین کو جان سے مارنے کی دھمکی ہے جس سے ان کے کروڑوں چاہنے والے کارکنان و عوام میں سخت تشویش کی لہر پائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین نے سانحہ پشاورکے شہداء اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی عظیم الشان ریلی کے لاکھوں شرکاسے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ لال مسجد میں کس طرح دہشتگردوں کو ٹرینڈ کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ معصوم بچوں اور بچیوں کو گولیاں مار کر قتل کرنے والے ، مساجد امام بارگاہوں اور دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے والے طالبان دہشت گردوں کے خلاف سیاسی و مذہبی جماعتیں متحدہ قومی موومنٹ کا ساتھ دیں گی۔انہوں نے پاک فوج اور آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایاجائے اور پورے ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کیاجائے ،لال مسجد سمیت جتنی بھی مسجدضرار ہیں ان کیخلاف فی الفور کارروائی کی جائے ۔میڈیا بریفنگ کے بعد حق پرست سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی نے سانحہ پشاور کے معصوم طالباء اوراساتذہ کے بلنددرجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی خصوصی دعا بھی کرائی ۔


4/18/2024 9:54:11 PM