Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ نے جناب الطاف حسین کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیو بیان پر لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے خلاف عزیز آباد تھانہ میں ایف آئی آر درج کرادی


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ نے جناب الطاف حسین کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیو بیان پر لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے خلاف عزیز آباد تھانہ میں ایف آئی آر درج کرادی
 Posted on: 12/21/2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ نے جناب الطاف حسین کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیو بیان پر لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے خلاف عزیز آباد تھانہ میں ایف آئی آر درج کرادی 
کھلے دھمکی آمیز بیان کے بعد جناب الطاف حسین کی زندگی کو بہت سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں، عارف خان ایڈووکیٹ کا ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست میں مؤقف
مولانا عبد العزیز نے جناب الطاف حسین کو فرقہ واریت کی بنیاد پر سوشل میڈیاپر کھلی دھمکی دی ہے جس کی دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے ، عارف خان ایڈووکیٹ 
دھمکی آمیز ویڈ یو میں مولانا عبدا لعزیز نے فرقہ واریت پھیلانے کیلئے گھٹیا قسم کے جملے استعمال کیے ہیں، عارف خان ایڈووکیٹ 
مولانا کے ویڈیو پیغام کے بعد جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے کارکنان و عوام میں شدید اشتعال اور غم وغصہ کی لہر پائی جارہی ہے، عارف خان ایڈووکیٹ
کراچی ۔۔۔21، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ نے بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف دھمکی آمیز بیان پر لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے خلاف عزیز آباد تھانہ میں ایف آئی آر درج کرادی ہے ، ایف آئی آر نمبر 304/2014ہے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور ،رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر نصرت ، اسلم آفریدی ، حق پرست سینیٹرز ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ عارف خان ایڈووکیٹ نے مولانا عبد العزیز کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کیلئے جو درخواست تھانہ میں دی اس پر رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں ۔ عارف خان ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مولانا عبد العزیز کے کھلے دھمکی آمیز بیان کے بعد جناب الطاف حسین کی زندگی کو بہت سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں جبکہ دھمکی آمیز بیان سے جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔مولانا عبد العزیز نے جناب الطاف حسین کو فرقہ واریت کی بنیاد پر سوشل میڈیاپر کھلی دھمکی دی ہے جس کی دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھمکی آمیز ویڈ یو میں مولانا عبدا لعزیز نے فرقہ واریت پھیلانے کیلئے گھٹیا قسم کے جملے استعمال کئے ہیں جس پر مولانا عبد العزیز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔انہوں نے درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کی تیسری بڑی جماعت کے قائد ہیں اور مولانا عبد العزیز نے کھلے دھمکی آمیز ویڈیو بیان کے ذریعے جناب الطا ف حسین اور ساکھ اور شخصیت کو نقصان پہنچانے کا گھناؤنا عمل کیا ہے جس پر جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے کارکنان و عوام میں شدید اشتعال اور غم وغصہ کی لہر پائی جارہی ہے ۔


4/18/2024 9:09:46 AM