Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی بفرزون میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر عارف مصطفی کے قتل کی مذمت


ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی بفرزون میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر عارف مصطفی کے قتل کی مذمت
 Posted on: 12/20/2014
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی بفرزون میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر عارف مصطفی کے قتل کی مذمت 
گزشتہ چند ماہ سے کراچی میں متعدد علماء کرام ، ڈاکٹرز ، انجینئرز ، وکلا ء ، اساتذہ کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی معروف و سینئر شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے، رابطہ کمیٹی
شہر میں کامیاب آپریشن کے دعوے کرنیوالے حکومتی عہدیداران اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ میں ناکام ہیں 
ڈاکٹر عارف مصطفی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرا ر واقعی سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی کا وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔20دسمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بفرزون میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹر عارف مصطفی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے کراچی میں متعدد علماء کرام ، ڈاکٹرز ، انجینئرز ، وکلا ء ، اساتذہ کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی معروف و سینئر شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ شہر میں کامیاب آپریشن کے دعوے کرنے والے حکومتی عہدیداران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ دار ان سفاک دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں یکسر ناکام ہوگئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر عارف مصطفی شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ اوروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹر عارف مصطفی کے قتل میں ملوث درندہ صفت عناصر کو فوری گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دیں۔

4/24/2024 9:17:04 AM