Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں طالبان دہشت گردوں کے سب سے بڑے معاون ومددگارمولاناعبدالعزیزکوفی الفور گرفتار کیا جائے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


پاکستان میں طالبان دہشت گردوں کے سب سے بڑے معاون ومددگارمولاناعبدالعزیزکوفی الفور گرفتار کیا جائے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 12/21/2014
پاکستان میں طالبان دہشت گردوں کے سب سے بڑے معاون ومددگارمولاناعبدالعزیزکوفی الفور گرفتار کیا جائے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
مولوی عبدالعزیزکی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کووڈیوپیغا م میں دی جانے والی دھمکی کا فی الفور نوٹس لیا جائے 
طالبان دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے مولانا عبدالعزیزاوران جیسے دیگرلوگوں کی بھی سرکوبی کی جائے مولاناعبدالعزیزکے خلاف قتل کی دھمکیوں کامقدمہ درج کیاجائے ، اسے فی الفورگرفتارکیاجائے
اگرآرمی پبلک اسکول کے معصوم طلبہ وطالبات اوراساتذہ کے قتل عام کوجائز قرار دینے والے مولاناعبدالعزیز کےخلاف کارروائی نہیں کی گئی توسانحہ پشاورکے شہداء کاخون ہمیں معاف نہیں کرے گا۔رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لال مسجد کے مولوی عبدالعزیزکی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کووڈیوپیغا م میں دی جانے والی دھمکی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر،وزیراعظم میاں نوازشریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان میں طالبان دہشت گردوں کے سب سے بڑے معاون ومددگار مولانا عبدالعزیزکوفی الفور گرفتار کیا جائے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مولانا عبدالعزیزنے پشاورمیں آرمی پبلک اسکول میں طالبان دہشت گردوں کے حملے اورتقریباًمعصوم بچوں، بچیوں ، اساتذہ اورعملے کے ارکان کے قتل عام کی مذمت کرنے کے بجائے اس کودرست اورجائزقراردیا،سول سوسائٹی نے اس کے خلاف پرامن مظاہر ہ کیاتومولاناعبدالعزیزنے سول سوسائٹی کے لوگوں کوقتل کرنے کی دھمکی دی جس پر ان کے خلاف اسلام آبادپولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہوچکاہے اور گزشتہ روز قائدتحریک الطاف حسین نے قرآن مجیدکی سورتوں کے حوالے دیکردہشت گردی،انتہاپسندی اورمنافقوں کے خلاف بات کی توآج مولانا عبدالعزیزنے اپنے ایک وڈیوپیغام میں قائدتحریک الطاف حسین کوبھی کھلی دھمکی دی ہے۔رابطہ کمیٹی نے مولاناعبدالعزیزکی انکی کھلی دھمکیوں اوردہشت گردیوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مولاناعبدالعزیزپاک فوج کے افسران وجوانوں کے گلے کاٹنے والے ،پشاورمیں معصوم طلبہ اور اساتذہ کاقتل عام کرنے والے اورپورے ملک میں خودکش حملے اوردھماکے کرنے والے سفاک طالبان دہشت گردوں کا سب سے بڑاحامی ہی نہیں بلکہ معاون ومددگاربھی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ یہ پاکستان میں داعش کابھی پروموٹرہے ۔اب جبکہ مسلح افواج نے طالبان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کردیاہے توطالبان دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے مولانا عبدالعزیزاوران جیسے دیگرلوگوں کی بھی سرکوبی کی جائے اور ان کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہ کی جائے ۔ مولوی عبدالعزیزکی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کووڈیوپیغا م میں دی جانے والی دھمکی کا فی الفور نوٹس لیا جائے ،مولاناعبدالعزیزکے خلاف قتل کی دھمکیوں کامقدمہ درج کیاجائے ، اسے فی الفورگرفتارکیاجائے اورقانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگرآرمی پبلک اسکول کے معصوم طلبہ وطالبات اوراساتذہ کے قتل عام کودرست اورجائز قرار دینے والے مولاناعبدالعزیز کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی توسانحہ پشاورکے شہداء کاخون ہمیں معاف نہیں کرے گا۔

12/5/2016 8:48:47 PM