Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھی اخبارات عبداللہ بن ابئی کے نقش قدم پر چل کرمنافقانہ کردار ادا کررہے ہیں،الطاف حسین


سندھی اخبارات عبداللہ بن ابئی کے نقش قدم پر چل کرمنافقانہ کردار ادا کررہے ہیں،الطاف حسین
 Posted on: 12/20/2014
سندھی اخبارات عبداللہ بن ابئی کے نقش قدم پر چل کرمنافقانہ کردار ادا کررہے ہیں،الطاف حسین 
تمام مسلمان قرآن مجید کے 28ویں پارے میں موجود 63 ویں سورۃ’’ المنافقون‘‘کا مستند علماء کی تفسیر کے ساتھ مطالعہ کرکے میرے بیان کردہ حقائق کی تصدیق کر سکتے ہیں ، الطا ف حسین 
سندھی اخبارات نے لاکھوں افراد کی ریلی کو یکسر نظر انداز کردیا جبکہ چند اخبارات نے ریلی کی خبر کو انتہائی غیر نمایاں اور مختصر شائع کیا 
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی لندن و پاکستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ، شعبہ اطلاعات سے قومی یکجہتی ریلی کی تفصیلات معلوم کیں
لندن ۔۔۔20دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان و لندن کے ارکان سے بیک وقت گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر سندھی اخبارات عبداللہ بن ابئی کے نقش قدم پر چل کرمنافقانہ کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے تمام مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قرآن مجید کے 28ویں پارے میں موجود 63 ویں سورۃ’’ المنافقون‘‘کا مستند علماء کی تفسیر کے ساتھ مطالعہ کریں تو میرے بیان کردہ حقائق کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔یہ بات جناب الطاف حسین نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے تحت تبت سینٹر پر منعقدہ عظیم الشان قومی یکجہتی ریلی کی تفصیلات ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات سے حاصل کرنے کے بعد رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین سے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے کہی ۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز ایم کیوا یم کی تبت سینٹر پر قومی یکجہتی ریلی میں کراچی کے تمام سیاسی ، مذہبی ، لسانی، علاقائی، مسالک،فقہوں،مذاہب اور غیر مسلم طبقات کی ترجمانی کرتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی تھی۔تاہم بیشتر سندھی اخبارات نے لاکھوں افراد کی اس عظیم الشان ریلی کو اپنے اخبارات میں یکسر نظر انداز کردیا جبکہ چند اخبارات نے اس ریلی کی خبر کو انتہائی غیر نمایاں اور مختصر شائع کیا ہے ۔

4/26/2024 3:42:31 PM