Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں ایم کیو ایم کی جانب سے نمائش چورنگی پر لاکھوں شمعیں روشن


آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں ایم کیو ایم کی جانب سے نمائش چورنگی پر لاکھوں شمعیں روشن
 Posted on: 12/19/2014
آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں ایم کیو ایم کی جانب سے نمائش چورنگی پر لاکھوں شمعیں روشن 
رابطہ کمیٹی،طالبہ ، اساتذہ کرام ، دانشوروں ، فنکاروں ، صحافیوں ، خصوصی افراد سمیت لاکھوں خواتین ، بچوں ، نوجوانوں اور بزرگوں کی شرکت
کراچی ۔۔۔19دسمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نمائش چورنگی پر شمعیں روشن کی گئیں۔ شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکین اسمبلی ،البعلموں ، اساتذہ کرام ، دانشوروں ، فنکاروں ، اداکاروں ، صحافیوں ، خصوصی افراد سمیت لاکھوں خواتین ، بچوں ، نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی او ر سانحہ پشاور کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت اور سلام تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پشاور کی المناک سانحہ کو یاد کرکے شرکاء کی آنکھیں بھر آئیں آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم طلبہ کیلئے دعا ئیں بھی کیں۔ شرکاء نے ہاتھو ں میں سانحہ پشاور کے خلا ف پلے کارڈز اور بینرز تھامے ہوئے تھے جن پر طالبان دہشتگردوں کے خلاف سخت کار روائی کے مطالبات بھی درج تھے۔

4/23/2024 1:12:55 PM