Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے سینئرنائب صدراصغرعباس جعفری شہیدکے قاتلوں کو گرفتار کرایاجائے۔ قائدتحریک الطاف حسین کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان اخترسے مطالبہ


ایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے سینئرنائب صدراصغرعباس جعفری شہیدکے قاتلوں کو گرفتار کرایاجائے۔ قائدتحریک الطاف حسین کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان اخترسے مطالبہ
 Posted on: 12/18/2014
ایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے سینئرنائب صدراصغرعباس جعفری شہیدکے قاتلوں کو گرفتار کرایاجائے۔ قائدتحریک الطاف حسین کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان اخترسے مطالبہ 
اصغرعباس جعفری کے بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر لشکرجھنگوی، سپاہ صحابہ، داعش اورپشاورمیں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے طالبان دہشت گردعناصرایک ہی ہیں۔الطاف حسین
اصغرعباس جعفری شہیدکی بیوہ ، بھائی طاہرعباس جعفری اورایم کیوایم چینیوٹ کے ذمہ داروں سے فون پرتعزیت
اپنے آپ کواکیلانہ سمجھیں ،آپ کا بھائی الطاف حسین موجودہے، اصغرعباس جعفری ہمارے سینئرساتھی تھے اورتحریک کے ہرکارکن کاغم ہماراغم ہے ۔الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں آپ اورایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے ہماراجس طرح ساتھ دیاہے اس نے ہمارے دل جیت لئے ہیں اصغرعباس جعفری شہیدکے بھائی کی الطاف حسین سے گفتگو
لندن۔۔۔ 18 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اخترسے مطالبہ کرتاہوں کہ پنجاب میں ایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے سینئرنائب صدراصغرعباس جعفری شہیدکے قاتلوں کو گرفتار کرایاجائے۔انہوں نے یہ مطالبہ آج شہیدکی تدفین کے بعدشہیدکی بیوہ اورچھوٹے بھائی طاہرعباس جعفری اورایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں سے فون پرتعزیت کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پنجاب میں چندماہ کے دوران ایم کیوایم کے تین رہنماؤں طاہرہ آصف ، باؤمحمدانوراوراصغرعباس جعفری کوقتل کیاجاچکاہے لیکن حکومت پنجاب ابھی تک قاتلوں کونہیں پکڑ سکی ہے جوانتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے حکومت پنجاب پر دباؤ ڈالیں کیونکہ وہ قاتلوں کواچھی طرح جانتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اصغرعباس جعفری کے بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر لشکرجھنگوی، سپاہ صحابہ، داعش اورپشاورمیں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے طالبان دہشت گردعناصرایک ہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اصغرعباس جعفری شہیدکے قاتل اگرقانون کی گرفت سے بچ بھی گئے توبھی وہ اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے۔ جناب الطا ف حسین نے اصغرعباس جعفری شہیدکی بیوہ کودلاسہ دیااوران سے کہاکہ آپ اپنے آپ کواکیلانہ سمجھیں ،آپ کا بھائی الطاف حسین موجودہے۔ہم خوداصغرعباس شہیدکے دکھ میں ہیں اوران کاغم آج پورے ملک میں منایاگیاہے،تمام ایم کیوایم کے کارکنان اس غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے شہیدکی بیوہ اورتمام اہل خانہ سے تعزیت کی اورشہید کے لئے دعاکی ۔ جناب الطاف حسین نے شہیدکے چھوٹے بھائی اطہرعباس جعفری شہید سے بھی تعزیت کی اوران سے کہاکہ تحریک اصغر جعفری شہیدکی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کرے گی۔شہیدکے بھائی اطہرعباس نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ اورایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے ہماراجس طرح ساتھ دیاہے اس نے ہمارے دل جیت لئے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے ان سے کہاکہ اصغرعباس جعفری ہمارے سینئرساتھی تھے اورتحریک کے ہرکارکن کاغم ہماراغم ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے صدرچوہدری مسعوداظہرایڈوکیٹ، نائب صدرسجادعلی ،سیکریٹری جنرل راناتجمل اور پنجاب صوبائی تنظیمی کمیٹی کے ارکان شاہدبشیراوردیگرمقامی ذمہ داروں سے بھی گفتگوکی اوراصغرعباس جعفری شہیدکی تدفین کے موقع پر بڑھ چڑھ کرکام کرنے پر انہیں شاباش پیش کی اوران پر ذوردیاکہ وہ شہیدکی فیملی کاہرطرح خیال رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ اصغرعباس شہیدکا خون رنگ لائے گااورپورے چینیوٹ میں حق پرستی کافلسفہ پھیلے گا۔ 

4/18/2024 6:42:54 PM