Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم چینیوٹ کے نائب صدراصغرعباس کے بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین


 ایم کیوایم چینیوٹ کے نائب صدراصغرعباس کے بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/17/2014
 ایم کیوایم چینیوٹ کے نائب صدراصغرعباس کے بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
اصغرعباس کابہیمانہ قتل طالبان ،اس کی ہمدرد لشکرجھنگوی اوردیگرکالعدم تنظیموں کی مشترکہ کارروائی ہے۔ الطاف حسین
طالبانائزیشن کے خلاف آوازاٹھانے پر ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کو دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہا ہے
پنجاب میں ایم کیوایم کے عہدیداروں کوچن چن کرقتل کیاجارہاہے لیکن وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف مقامی پولیس اورانتظامیہ سے رپورٹیں طلب کرنے سے زیادہ کچھ نہیں کررہے ہیں،الطاف حسین
پنجاب میں شہیدکئے جانیوالے ایم کیوایم کے کسی کارکن کے قاتلوں کوگرفتارنہیں کیاگیا
اگرپنجاب میں ایم کیوایم کے عہدیداروں کی ٹارگٹ کلنگ کایہ سلسلہ بندنہیں کرایاگیااورقاتلوں کوگرفتارنہیں کیاگیاتوایم کیوایم
پورے ملک میں بھرپوراحتجاج کرے گی۔الطاف حسین
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف پنجاب میں ایم کیوایم کے عہدیداروں کے قتل کے واقعات کافوری نوٹس لیں۔الطاف حسین
ایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدراصغرعباس شہید کے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے، وزیراعظم نواز شریف ،
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ
لندن۔۔۔ 17 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم چینیوٹ کے نائب صدراصغرعباس کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ کو پنجاب میں ایم کیوایم کے خلاف انتہاپسنددہشت گردتنظیموں کی کارروائی قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ چندماہ قبل لاہور میں ایم کیوایم پنجاب کی رہنمااوررکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کومسلح دہشت گردوں نے شہیدکردیاگیا، ایک ہفتہ قبل ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر باؤمحمدانورکومسلح دہشت گردوں نے بھرے بازارمیں اندھادھندفائرنگ کرکے  شہیدکردیاتھااورآج ایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر اصغرعباس اپنے گھرکے باہرکھڑے تھے کہ موٹرسائیکل سواردہشت گردوں نے ان پر گولیاں برسائیں ، ان کے سراورسینے پر گولیاں لگیں جسکے نتیجے میں اصغر عباس شہید ہوگئے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اصغرعباس کابہیمانہ قتل طالبان ،اس کی ہمدرد لشکرجھنگوی اوردیگرکالعدم تنظیموں کی مشترکہ کارروائی ہے۔ طالبانائزیشن اورانتہاپسندی کے خلاف آوازاٹھانے پر ایم کیوایم کے عہدیداروں کوچن چن کرقتل کیاجارہاہے اورانہیں دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہا ہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پنجاب میں ایم کیوایم کے عہدیداروں کوچن چن کرقتل کیاجارہاہے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف صرف مقامی پولیس اورانتظامیہ سے رپورٹیں طلب کرنے سے زیادہ کچھ نہیں کررہے ہیں، آج تک پنجاب میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدکئے جانے والے ایم کیوایم کے کسی ایک عہدیدار کے قاتل کوگرفتارنہیں کیا گیا ہے اورانہیں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرپنجاب میں ایم کیوایم کے عہدیداروں کی ٹارگٹ کلنگ کایہ سلسلہ بندنہیں کرایاگیااورقاتلوں کوگرفتارنہیں کیاگیاتوایم کیوایم پورے ملک میں بھرپوراحتجاج کرے گی۔جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ وہ پنجاب میں ایم کیوایم کے عہدیداروں کے قتل کے واقعات کافوری نوٹس لیں او رپنجاب میں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے طالبان ، لشکرجھنگوی اوردیگر دہشت گردعناصرکے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔انہوں نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدراصغرعباس شہید کے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اورانہیں قانون کے مطابق عبرتناک سزادی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے اصغرعباس شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اصغرعباس شہید کی مغفرت فرمائے ، شہیدکوجنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ 

4/24/2024 1:32:04 AM