Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم صوبہ پنجاب ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغر عباس جعفری کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم صوبہ پنجاب ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغر عباس جعفری کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 12/17/2014
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم صوبہ پنجاب ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغر عباس جعفری کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
اس سے قبل بھی حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید ،ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور کو شہید کیا جاچکا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
قاتلوں کی گرفتاری کیلئے حکومت پنجاب کی کارکردگی صرف خانہ پری تک محدود رہی ہے اور کسی بھی قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا، رابطہ کمیٹی
پنجاب حکومت کی سرپرستی میں ایسے واقعات کا ہونا ایم کیو ایم کو پنجاب میں تنظیمی کام سے روکنے کی سازش کا حصہ ہے
حکومت پنجاب دہشت گردو ں کے خلاف کاروائی کرنے میں بوکھلاہٹ کا شکار ہے یا پھر دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے؟ رابطہ کمیٹی 
پنجاب میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو لگام دی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
سید اصغر عباس جعفری شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت 
کراچی۔۔۔17دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ پنجاب کے ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم چنیوٹ ڈسٹرکٹ کے سینئر نائب صدر اصغر عباس جعفری کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پنجاب میں حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید ،ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور کو شہید کیا جاچکا ہے تاہم ان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھی حکومت پنجاب کی کارکردگی صرف خانہ پری تک محدود رہی ہے اور کسی بھی قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا جس کے باعث قاتلوں کے حوصلے بلند ہوئے اور آج دہشت گردوں نے چنیوٹ میں سید اصغر عباس جعفری کو چنیوٹ میں انکے گھر کے باہر فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایم کیوایم کے عہدیداران کو نشانہ بنانے والے مسلح دہشت گرد جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اورنظریئے کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور وہ قتل و غارتگری کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے عناصر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو ہرگز خوفزدہ نہیں کرسکتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے سوال کیاکہ حکومت پنجاب دہشت گردو ں کے خلاف کاروائی کرنے میں بوکھلاہٹ کا شکار ہے یا پھر دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے؟۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی سرپرستی میں ایسے واقعات کا ہونا ایم کیو ایم کو پنجاب میں تنظیمی کام سے روکنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران و کارکنان اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے ۔رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے سینئرنائب صدر اصغرعباس جعفری کے قتل کا نوٹس لیں اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے اور پنجاب میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو لگام دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے سیداصغر عباس جعفری شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور شہید کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ 

4/23/2024 9:49:23 AM