Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے خلاف ملک بھر میں بھرپور یوم سوگ منایا گیا
Posted on: 12/17/2014
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے خلاف ملک بھر میں بھرپور یوم سوگ منایا گیا
یوم سوگ کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تحت صوبہ سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے زونل و ضلعی دفاتر پر سانحہ پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات کا انعقاد
اجتماعات میں سانحہ پشاور کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئیں
سانحہ پشاور کے شہداء کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی اور کارکنان کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت
سانحہ پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا مولانا ڈاکٹر جمیل راٹھور نے کرائی جبکہ غائبانہ نماز جنازہ کی امامت علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی نے کی
کراچی :۔۔17؍ دسمبر 2014ء
تصاویر
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے خلاف ملک بھر میں بھرپور یوم سوگ منایا گیا۔
یوم سوگ
کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تحت صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں واقع ایم کیوایم کے دفاتر پر آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہید ہونے والے معصوم طلباء ، اساتذہ کرام اور عملہ کیلئے ایم کیوایم کے زونل اور ضلعی دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے اور شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئیں۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نصرت ، کہف الواریٰ ، غازی صلاح الدین ، اسلم آفریدی ، عارف خان ایڈووکیٹ ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، سینیٹرز ، مختلف مکاتب فکر کے معروف علمائے کرام مولانا تنویر الحق تھانوی ، مذہبی اسکالر ڈاکٹر جمیل راٹھور ، علامہ علی کرار نقوی ، مولانا اشعر مشہدی ، علامہ آغا نادر رضوی سمیت ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ اس سے قبل سانحہ پشاور کے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیااور مختلف قرآنی آیات کا ورد کیا گیا ۔اس موقع پر معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھور نے خوش الحانی سے فاتحہ خوانی کے بعد خشوع و خضوع کے ساتھ اجتماع دعاکرائی جس میں سانحہ پشاور کے شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، زخمیوں کی جلد صحت یابی ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی کے قیام، دہشت گردی کے خلاف قوم کے بلند حوصلوں اور بیماریوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔بعدازاں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں سانحہ پشاور کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ غائبانہ نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی نے پڑھائی جس میں اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، سینیٹر ز ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹر ز و یونٹس کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ غائبانہ نماز جنازہ کے بعد مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی نے سانحہ پشاور کے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔
11/20/2025 2:49:22 PM
ہمیں دوسروں کے عیبوں کواچھالنے کے بجائے ان پر پردہ ڈالنا چاہیے
...
17 Nov 2025
کہکشاں حیدرکے بارے میں متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کی وضاحت
...
17 Nov 2025
پاکستان کا عدالتی نظام کبھی بھی آزاد اور خودمختار نہیں رہا
...
16 Nov 2025
بزرگ رہنما آفتاب بقائی مرحوم ظلم وجبر کے ماحول میں بھی حق اورسچ کی جدو
...
16 Nov 2025
مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی نے 27ویں ترمیم کرکے آئین، قانون، عدلی
...
15 Nov 2025
اگرفوج اور سیاسی جماعتوں کے طرزعمل پر غورکیاجائے تو میرا سوال یہ ہےکہ
...
10 Nov 2025
آج عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پرچند خاندانوں کی
...
08 Nov 2025
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us