Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ پشاور میں ایم کیوایم پشاور ڈسٹرکٹ کے انچارج ارباب ایوب کے بھانجے محمد نذر بھی شہید ہونے والے طلباء میں شامل ہیں


 Posted on: 12/16/2014
سانحہ پشاور میں ایم کیوایم پشاور ڈسٹرکٹ کے انچارج ارباب ایوب کے بھانجے محمد نذر بھی شہید ہونے والے طلباء میں شامل ہیں
محمد نذر کی شہادت پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
محمد نذر شہید آرمی پبلک اسکول میں نویں جماعت کے طالب علم تھے ، شہید کے سوگواران میں والدین ، 4بھائی اور 3بہنیں شامل ہیں
محمد نذیر شہید کو پشاور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، نماز جنازہ اور تدفین میں صوبائی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نوبت خان ، پشاور ڈسٹرکٹ کے انچارج و اراکین ، کارکنان ، ہمدردوں اور مختلف شعبوں کی شخصیات نے شرکت کی
پشاور ۔۔۔16، دسمبر2014ء
پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردی کے قومی سانحہ میں ایم کیوایم پشاور ڈسٹرکٹ کے انچارج ارباب ایوب کے بھانجے اور آرمی پبلک اسکول کے طالب علم محمد نذر ولد نادر شیر بھی شہید ہونے والے طلباء میں شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق محمد نذر شہید آرمی پبلک اسکول میں نویں جماعت کے طالب علم تھے اور ان کے سوگواران میں والدین سمیت چار بھائی اور 3بہنیں شامل ہیں ۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پشاور کے ڈسٹرکٹ انچارج ارباب ایوب کے بھانجے محمد نذر کی سانحہ پشاور میں شہادت پر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے محمد نذر شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محمد نذر شہید سمیت آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے طلباء او راساتذہ کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)
علاقہ ازیں محمد نذر شہید کی نماز جنازہ آج پشاور میں ادا کردی گئی اور شہید کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم خیبرپختونخوا صوبائی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نوبت خان ،پشاور ڈسٹرکٹ کے انچارج و اراکین ، کارکنان، ہمدردوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

12/11/2016 3:52:47 AM