Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا پشاورکے قومی سانحہ پر تین روزہ سوگ کااعلان


ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا پشاورکے قومی سانحہ پر تین روزہ سوگ کااعلان
 Posted on: 12/16/2014
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا پشاورکے قومی سانحہ پر تین روزہ سوگ کااعلان 
تین روزہ سوگ کے دوران ایم کیوایم کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔الطاف حسین
تین روزہ سوگ کے دوران شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات کریں
پشاورکاواقعہ ایک قومی سانحہ ہے جس پر پوری قوم غمزدہ اورسوگوارہے۔الطاف حسین
سفاک دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کے خون کی جو ہولی کھیلی ہے اس کی مذمت کیلئے تمام الفاظ کم ہیں ۔ الطاف حسین
بچوں کے خون کی ہولی کھیلنے والے درندہ صفت دہشت گردکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں
وقت آگیاہے کہ مسلح افواج پوری طاقت کے ساتھ ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے اوران سفاک دہشت گردوں کاقلع قمع کردیاجائے،پوری قوم شہیدبچوں کے غم میں برابرکی شریک ہے۔الطاف حسین
لندن۔۔۔ 16 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پشاورمیں اسکول پر سفاک اوردرندہ صفت دہشت گردوں کے بہت بڑے حملے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ میں اسکول کے سو کے قریب بچوں کی شہادت کے واقعہ کوایک بہت بڑاقومی سانحہ قراردیاہے اوراس قومی سانحہ پرایم کیوایم کی جانب سے تین روزہ سوگ کااعلان کیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے اعلان کیاکہ تین روزہ سوگ کے دوران ایم کیوایم کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکئے جائیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب تک تویہ طالبان درندہ صفت دہشت گردفوج ، ایف سی ،پولیس اور سیکوریٹی فورسزکواپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے تھے،پبلک مقامات پر بم دھماکے کررہے تھے اورعوام کواپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے تھے لیکن آج ان سفاک دہشت گردوں نے پشاورمیں اسکول پرحملہ کرکے معصوم بچوں کاجس طرح بیدردی سے قتل عام کیاہے اور اسکول کے بچوں کے خون کی جو ہولی کھیلی ہے اس کی مذمت کیلئے تمام الفاظ کم ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ سفاک دہشت گرد وں نے آج قوم کی نئی نسل پر بہت بڑاحملہ کیاہے اورخون کی ہولی کھیلنے والے یہ درندہ صفت دہشت گردکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ، وقت آگیاہے کہ مسلح افواج ریاست پاکستان کی پوری طاقت کے ساتھ ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے اوران سفاک دہشت گردوں کاقلع قمع کردیاجائے ۔جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم آپ کے غم میں برابرکی شریک ہے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہیدوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ 

12/2/2016 11:56:58 AM