Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چنیسر گوٹھ میں ایم کیوایم کے کارکنان کو قتل اور ہمدردوں کو زخمی کرنے میں ملوث جرائم پیشہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


چنیسر گوٹھ میں ایم کیوایم کے کارکنان کو قتل اور ہمدردوں کو زخمی کرنے میں ملوث جرائم پیشہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 12/14/2014
چنیسر گوٹھ میں ایم کیوایم کے کارکنان کو قتل اور ہمدردوں کو زخمی کرنے میں ملوث جرائم پیشہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
چنیسر گوٹھ کے واقعہ کو تین دن گزر جانے کے باوجود حکومت سندھ، رینجرز اور پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
چنیسر گوٹھ کو دوسرا لیاری بنانے میں ملوث عناصر کراچی اور اس کے عوام کے خلاف منظم اور گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہے 
جرائم پیشہ دہشت گردوں کو حکومت سندھ، پیپلزپارٹی اور سرکاری اداروں کی کھلی سرپرستی حاصل ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایک جانب شہر میں جرائم پیشہ منشیات فروش دہشت گردوں کے اڈے بنائے جارہے ہیں اور دوسری جانب ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم جیسی پرامن سیاسی اور جمہوری جماعت کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں کی جارہی ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔14، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں چنیسر گوٹھ میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکنان کے بہیمانہ قتل اور ہمدردوں کو زخمی کرنے کے واقعہ میں ملوث جرائم پیشہ منشیات فروش دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں حاصل پولیس اور سرکاری سرپرستی کا سلسلہ فی الفور بند کیاجائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جرائم پیشہ منشیات فروش دہشت گرد چنیسر گوٹھ ، لیاری اور دیگر علاقوں میں کھلے عام دہشت گردی ، قتل و غارتگری، بھتہ خوری اور جرائم کی دیگر سنگین وارداتیں کررہے ہیں ، گزشتہ دنوں چنیسر گوٹھ میں دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے کارکنان قادر بخش لاسی اور نعمان لاسی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جبکہ4دیگر افراد دہشت گردی کے اس واقعہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم دہشت گردی کے اس واقعہ کو تین دن گزر جانے کے باوجود حکومت سندھ ، رینجرز اور پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل نہیں لائی گئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اب یہ بات کہنے میں کوئی بھی ذی شعور شخص عار محسوس نہیں کرے گا کہ جرائم پیشہ دہشت گردوں کو حکومت سندھ ، پیپلزپارٹی اور سرکاری اداروں کی کھلی سرپرستی حاصل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ چنیسر گوٹھ کو دوسرا لیاری بنانے میں ملوث عناصر کراچی اور اس کے عوام کے خلاف منظم اور گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہے جس کے نتائج شہر ، صوبے اور ملک کے مفاد میں ہرگز نہیں نکل سکتے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب شہر میں جرائم پیشہ منشیات فروش دہشت گردوں کے اڈے بنائے جارہے ہیں اور ان کی پرورش کی جارہی ہے اور دوسری جانب ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم جیسی پرامن سیاسی اور جمہوری جماعت کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں کی جارہی ہیں اور انہیں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایاکر ایم کیوایم کو حاصل سیاسی ، جمہوری ، آئینی اور قانونی حقوق پر ضرب لگائی جارہی ہے اور ایم کیوایم کی مقبولیت اور پذرائی کو ملک بھر میں پھیلنے سے روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے چنیسر گوٹھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کارکنان قادر بخش لاسی اور نعمان لاسی کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار لوحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختر اور ڈی جی رینجرز اور پولیس کے حکام سے مطالبہ کیا کہ چنیسر گوٹھ میں جرائم پیشہ منشیات فروش دہشت گردوں کے اڈے فی الفور ختم کرائے جائیں ، ایم کیوایم کے کارکنان قادربخش لاسی ، نعمان لاسی کو قتل اور دیگر ہمدردوں کو زخمی کرنے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور جرائم پیشہ منشیات فروش دہشت گردوں سے کراچی اور اس کے عوام کو فی الفور نجات دلائی جائے ۔ 

12/10/2016 2:23:52 PM