Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ پارٹی کے کچھ بڑے لوگوں کے ساتھ پرانے سیکٹر اور یونٹ کمیٹیوں کے لوگ زمینوں کے بالواسطہ یا بلواسطہ قبضو ں میں ملوث ہیں ، الطاف حسین


مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ پارٹی کے کچھ بڑے لوگوں کے ساتھ پرانے سیکٹر اور یونٹ کمیٹیوں کے لوگ زمینوں کے بالواسطہ یا بلواسطہ قبضو ں میں ملوث ہیں ، الطاف حسین
 Posted on: 12/14/2014
مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ پارٹی کے کچھ بڑے لوگوں کے ساتھ پرانے سیکٹر اور یونٹ کمیٹیوں کے لوگ زمینوں کے بالواسطہ یا بلواسطہ قبضو ں میں ملوث ہیں ، الطاف حسین
قبضہ سازی کرنے والے گروہوں کو پولیس اہلکاروں اور ایک طاقتور خفیہ ایجنسیوں کے لوگوں کی حمایت بھی حاصل ہے ، الطاف حسین
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد زمینوں کے ہیر پھیر اور قبضہ سازی میں ملوث لوگوں سے قانون کے مطابق نمٹیں ، الطاف حسین
اگر ایم کیوایم کے پرانے یانئے لوگ ابھی تک زمینوں پر قبضے کے گھناؤنے اور غیر قانونی کاروباری اور قبضہ سازی میں ملوث ہوں تو انہیں ایم کیوایم سے تحریکی وابستگی کی خاطر قطعی معاف نہ کیاجائے، الطا ف حسین
زمینوں پر قبضے میں خواہ گورنر سندھ عشرت العباد اور الطاف حسین کے بھائی ہی کیوں شامل نہ ہوں اور ایسے تمام لوگوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے، الطاف حسین
حق پرست ارکان قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو ٹاؤنز کی جانب سے گاڑیاں ملی ہوئی ہیں اوروہ پیٹرول بھی مفت کا حاصل کررہے ہیں، الطاف حسین
ایسے تمام لوگ فوری طور پر اپنی اصلاح کرلیں ورنہ گیہوں کے ساتھ گھن بھی پستا ہے اور پھر سینیٹ سے لیکر صوبائی اسمبلی بشمول قومی اسمبلی ایک ساتھ سب کو استعفے دینے پڑینگے، الطاف حسین
لندن۔۔۔14،د سمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ مجھے یہ اطلاعات ملی ہیں کہ پارٹی کے کچھ بڑے لوگوں کے ساتھ پرانے سیکٹر اور یونٹ کمیٹیوں کے لوگ زمینوں کے بالواسطہ یا بلواسطہ قبضو ں میں ملوث ہیں اور قبضہ سازی کرنے والے گروہوں کو پولیس اہلکاروں اور ایک طاقتور خفیہ ایجنسیوں کے لوگوں کی حمایت بھی حاصل ہے اور وہ اب تک خفیہ طریقوں سے زمینوں کے الٹے پلٹے چکروں میں ملوث ہیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے سیکٹر انچارجز اور یونٹس انچارجز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ جناب الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے کہا کہ جو بھی زمینوں کے ہیر پھیر اور قبضہ سازی میں ملوث پایاجائے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے اگر ایم کیوایم کے پرانے یانئے لوگ ابھی تک زمینوں پر قبضے کے گھناؤنے اور غیر قانونی کاروباراور قبضہ سازی میں ملوث ہوں تو انہیں ایم کیوایم سے تحریکی وابستگی کی خاطر قطعی معاف نہ کیاجائے ،خواہ اس میں گورنر سندھ عشرت العباد اور الطاف حسین کے بھائی ہی کیوں شامل نہ ہوں اور ایسے تمام لوگوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی اطلاعات ملی ہیں کہ حق پرست ارکان قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو ٹاؤنز کی جانب سے گاڑیاں اور دیگر مراعات ملی ہوئی ہیں اور وہ پیٹرول بھی مفت کا حاصل کررہے ہیں لیکن علاقے میں عوام کے درمیان وہ کہیں دیکھے نہیں جاتے اور نہ ہی عوام کے مسائل سنتے نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ایسے تمام لوگ فوری طور پر اپنی اصلاح کرلیں ورنہ گیہوں کے ساتھ گھن بھی پستا ہے اور پھر سینیٹ سے لیکر صوبائی اسمبلی بشمول قومی اسمبلی ایک ساتھ سب کو استعفے دینے پڑینگے ۔
English Viewers

12/7/2016 4:33:19 AM